بزرگان اُمت کے نزدیک ختم نبوت کی حقیقت

by Other Authors

Page 63 of 64

بزرگان اُمت کے نزدیک ختم نبوت کی حقیقت — Page 63

الْحَمَّادُونَ يَحْمِدُونَ صَعُودًا وَهَبُوطًا وَ عَلَى كُلِّ حَالٍ يَسدُّونَ السَاطَهُمْ وَيُطَهَرُونَ أَطْرَا فَهُمْ صَائِمُونَ بِالنَّهَارِ رُهْبَانَ بِاللَّيْلِ اقْبَلُ مِنْهُمُ الْبَسِيرَ وَادْخُلُهُمُ الْجَنَّةَ - بشَهَادَةِ أن لا إله إلا الله: قَالَ اجْعَلْنِى نَبِى تِلك الأمةِ قَالَ نَبيُّهَا مِنْهَا قَالَ اجْعَلْنِي مِنْ أُمَّةٍ ذَلِكَ النَّبِيِّ قَالَ اسْتَخدَمْتَ وَاسْتَأْخَرَ وَلَكِنْ سَلَيْمَةُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ فِي دَارِ الْجَلَالِ والخصائص الكبرى جلد اول صلا مطبوعہ دائرة الدنیا حیدر آباد دکن) ترجمه : ابونعیم نے اپنی کتاب علیہ میں حضرت انس سے تخریج کی ہے۔حضرت انس نے کہا کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ندا نے بنی اسرائیل کے نبی موسی کو وحی کی کہ جو شخص مجھ کو ایسی حالت میں ملے گا کہ وہ احمد (صلی اللہ علیہ وسلم کا منکر ہوگا تو میں اس کو دوزخ میں داخل کروں گا خواہ کوئی ہو۔موسی علیہ السلام نے عرض کیا۔احمد کون ہیں ؟ ارشاد ہوا۔میں نے کوئی مخلوق ایسی پیدا نہیں کی جو اُن (احمد) سے زیادہ میرے نزدیک مکرم ہو۔میں نے عرش پر اس کا نام اپنے نام کے ساتھ زمین و آسمان کے پیدا کرنے سے بھی پہلے لکھا ہے۔بیشک جنت میری تمام مخلوق پر حرام ہے جب تک وہ نبی اور اُن کی امت جنت میں داخل نہ ہوں۔موسی علیہ السلام نے کہا۔آپ کی امت کون لوگ ہیں ؟ ارشاد