بزرگان اُمت کے نزدیک ختم نبوت کی حقیقت

by Other Authors

Page 28 of 64

بزرگان اُمت کے نزدیک ختم نبوت کی حقیقت — Page 28

۲۸ فی نفسه وحدت الوجود کا مسئلہ الحاد ہی ہے۔غلط اجتہاد پر مجتہد سے خدا تعالیٰ مؤاخذہ نہیں کرتا کیونکہ حدیث نبوی میں وارد ہے کہ اگر مجتہد غلط اجتہاد کرے تو اس کے لئے ایک احمد ہے اور اگر درست اجتہاد کرے تو اس کے لئے دو اجر ہیں۔حضرت مولانا جلال الدین رومی علامہ کا قول ہمارے پمفلٹ میں مولانا جلال الدین رومی علیہ الرحمہ کا یہ قول پیش کیا گیا تھا سے فکر کن در راه نیکو خدمتے تا نبوت یابی اندر اتنے کہ نیکی کی راہ میں خدمت کی ایسی تدبیر کہ کہ تجھے امت کے اندر ثبوت مل جائے۔د مثنوی مولانا روم دفتر اول (۱۹۳۰) یہ شعر اپنے مضمون میں نہایت واضح ہے کہ حضرت مولانا روم علیہ الرحمہ کے نزدیک اُمت کے اندر نبوت مل سکتی ہے۔مگر مولوی لال حسین صاحب حق پر پردہ ڈالنے کے لئے اس کی تشریح یہ بتاتے ہیں کہ : " نیک اعمال کے لئے کوشش کرنے سے مومن کو فیضانِ نبوت سے نوازا جاتا ہے " دیکھئے کسی طرح حق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔مولانا روم علیہ الرحمتی تو کہتے ہیں کہ امت کے اندر نبوت ملتی ہے۔اور مولوی لال حسین صاحب ترمیمید میں کہتے ہیں " فیضان نبوت سے نوازا جاتا ہے" اگر یہ ترجمہ درست سمجھا جائے۔