مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 88
کمیشن کے سامنے امام غزالی کے حوالہ سے مودودی صاحب کی پیش کردہ عبارت سراسر محرف تھی اور اس عبارت کا حضرت امام غزالی علیہ الرحمہ کی طرف منسوب کرنا مودودی صاحب کا امام غزائی پر سراسر افتراء تھا۔پس مودودی صاحب ضمیمہ سورۃ احزاب میں امام غزالی علیہ الرحمہ کی الاقتصاد سے اصل عبارت پیش کر کے ہمارے چیلنج سے عہدہ بر آنہیں ہو سکے۔بلکہ انہوں نے دراصل ہمارے چیلنج کے مقابلہ میں تو ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔مگر اس شکست کو چھپانے کے لئے ضمہ سورہ احزاب کے فٹ نوٹ میں انہوں نے یہ عبارت لکھ دی ہے کہ امام غزالی کی اس رائے کو ہم ان کی اصل عبارت کے ساتھ نقل کر رہے ہیں کہ منکرین ختم نبوت نے اس حوالہ کی صحت کو بڑے زور شور سے چیلنج کیا ہے“۔مگر تحریف چھپائے سے چھپ نہیں سکتی۔چنانچہ ہم اب بھی بڑے زور سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ مودودی صاحب کے رسالہ ختم نبوت اور تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کردہ ان کی امام غزالی علیہ رحمتہ کی طرف منسوب کردہ عبارت انکے ضمیمہ سورۃ احزاب میں امام غزالی علیہ الرحمہ کی پیش کردہ عبارت میں موجود نہیں۔اور رسالہ ختم نبوت اور تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کردہ ہر دو عبارتیں محترف ہیں اور مودودی صاحب کی صحافتی دیانت وامانت کا ماتم کر رہی ہیں۔جناب مودودی صاحب نے اب سورۃ احزاب کی تفسیر کے ساتھ ضمیمہ میں الاقتصاد کی جو عبارت درج کی ہے اس میں بھی تحریف سے کام لیا ہے جس کی وجہ سے اس کا ترجمہ بھی بگاڑ دیا ہے۔بہر حال وہ عبارت معہ اُن کے ترجمہ کے درج کی جاتی ہے :- 88