مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 80 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 80

کے دم سے کافروں کے مرنے کی تعبیر یہ ہے کہ مسیح موعود کی بد دعا سے وہ کافر مریں گے جن پر اس کی بددعا کے لئے نظر پڑے گی۔یہ مراد نہیں کہ اس کا سانس زہریلا ہوگا جس سے ہر کا فرحدِ نظر تک مرتا چلا جائے گا۔اگر یہ مراد ہوتی تو دجال کو حربہ سے قتل کرنے کی ضرورت ہی نہ ہوتی مسیح موعود کا زہریلا سانس ہی اسے ہلاک کر دیتا چونکہ دجال ایک شخص نہیں بلکہ ایک خاص تحریک ہے اس لئے اس کا استیصال دلیل کے ساتھ لمبے عرصہ تک مقابلہ کو چاہتا ہے۔(۱۰) دجال کی روایات میں اس کے مقامات خروج میں اختلاف ہے۔اس کا خراسان سے خروج بھی مذکور ہے۔اصفہان سے خروج بھی مذکور ہے۔دمشق اور شام و عراق کے درمیان سے خروج بھی مذکور ہے۔تمیم داری کی روایت کے مطابق جزیرہ سے خروج بھی مذکور ہے اور مدینہ منورہ سے مشرق میں خروج بھی مذکور ہے۔ان روایات میں تطبیق کی صورت یہ ہے کہ دجال ایک شخص نہیں بلکہ اس کے مظاہر مختلف اشخاص اور ان کی تحریکات ہیں جو مختلف مقامات سے مختلف رنگوں میں خروج کرنے والے تھے جزیرہ (برطانیہ) سے نکل کر ہندوستان میں خروج کرنے والا دقبال یورپین پادریوں کی تحریک تھی، جس کا انگریزوں کے ہندوستان پر مسلط ہونے کے بعد ایک سیلاب امڈ آیا تھا اور اس وقت مسلمانوں کے کئی شریف گھرانے عیسائیت کی آغوش میں چلے گئے تھے اور جارہے تھے۔(۱۱) مودودی صاحب کانا دجال کے ذکر پر مشتمل احادیث کو افسانہ قرار دے چکے ہیں۔مگر ہم ان احادیث کو اُن کی طرح افسانہ نہیں بلکہ تعبیر طلب سمجھتے ہیں کیونکہ دراصل ایسی حدیثیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کشوف پر مشتمل ہیں۔پس دقبال کے دائیں آنکھ سے کانا ہونے سے مراد یہ ہے کہ اس کی رُوحانی آنکھ نا بینا ہوگی۔چنانچہ یورپین پادریوں کی دینی نابینائی کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہے کہ وہ ایک انسان کو خدا بنارہے ہیں جو تمام حوائج بشری رکھتا تھا۔80