مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 79
نہیں بلکہ جس طرح مذہبی تحریکات کامیابی کے لئے ایک لمبے وقت اور جدو جہد کو چاہتی ہیں اسی طرح دجالی تحریک کے کلی استیصال کے لئے لمبا زمانہ چاہئیے جبکہ تمام مذاہب کو خدا تعالیٰ بموجب حدیث نبوی ہلاک کر کے اسلام میں داخل کر دے گا۔چنانچہ ایک حدیث نبوی میں بروایت حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ وارد ہے:۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( مُوسى) يَارَبِّ إِنِّي أَجِدُ فِي الْأَلْوَاحِ أُمَّةً يُؤْتَوْنَ الْعِلْمَ الْأَوَّلَ وَالْآخِرَ فَيَقْتُلُونَ قُرُونَ الضَّلَالَةِ الْمَسِيحَ الرِّجَالَ (دلائل النبوة جلد ا صفحه ۱۴) یعنی ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔موسیٰ نے کہا اے میرے رب میں الواح میں ایک قوم کا ذکر پاتا ہوں جنہیں پہلا اور آخری علم دیا جائیگا۔پس وہ ضلالت کی صدیوں میں مسیح الدقبال کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔اس حدیث کی روشنی میں مسیح موعود کی جماعت کو دجال کے ساتھ لمبا عرصہ مقابلہ کرنا پڑیگا۔تب جا کر دجالی تحریک کا خاتمہ ہو گا اور اس طرح دجال ہلاک ہو گا یہ نہیں کہ مسیح موعود کے دعوی کے ساتھ ہی آنا فانا دجال قتل کر دیا جائے گا۔(۹) مودودی صاحب کی پیش کردہ احادیث میں ہے کہ مسیح کے دم سے کا فر مریں گے اور جہاں تک اس کی نظر پہنچے گی وہاں تک اس کا دم پہنچے گا۔ظاہری طور پر یہ اعجوبہ بھی عقلی آزمائش اور امتحان کو کالعدم کرتا ہے اور سنتِ الہیہ اور حکمت خداوندی کے خلاف ہے۔لہذا مسیح موعود ما حدیث میں پہلے اور پچھلے علم پر قتل دجال متفرع کیا گیا ہے۔لہذ ا قبال کا قتل علمی دلائل سے ہوگا نہ مادی حربہ سے۔79