مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 58 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 58

فَهُوَ عَلَيْهِ السَّلَامُ نَبِي وَرَسُولُ قَبْلِ الرَّفْعِ وَفِي السَّمَاءِ “ وَبَعْدَ النُّزُولِ أَيْضًا (روح المعانی جلد ۶ صفحه ۴۱) یعنی حضرت عیسی علیہ السلام رفع سے پہلے بھی نبی اور رسول ہیں۔آسمان میں بھی نبی اور رسول ہیں اور نزول کے بعد بھی نبی اور رسول ہیں۔سوال نمبر ۱۴ ان اقوال کی موجودگی میں مودودی صاحب کس طرح علماء امت محمدیہ کا اس پر اجماع ثابت کر سکتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے تابع امتی نبی کا آنا بھی آیت خاتم النبیین کے منافی ہے؟ صدارت اور نبوت مودودی صاحب عیسی علیہ السلام کی آمد کے متعلق لکھتے ہیں :- اُن کا آنا بلا تشبیہہ اسی نوعیت کا ہوگا جیسے ایک صدر ریاست کے دور میں کوئی سابق صدر آئے اور وقت کے صدر کی ماتحتی میں مملکت کی کوئی خدمت انجام دے۔ایک معمولی سمجھ بوجھ کا آدمی بھی یہ بات بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ ایک صدر کے دور میں کسی سابق صدر کے محض آجانے سے آئین نہیں ٹوتا“ (رساله ختم نبوت صفحه ۵۶) اس عبارت میں مودودی صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صدر اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سابق صدر سے عملاً تشبیہ بھی دیتے ہیں مگر آپ یہ بھی لکھتے ہیں کہ آپ بلا تشبیہ ایسا لکھ 58