مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 20 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 20

پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہیں آئے گا ( تحذیر الناس صفحہ ۲۸) یہ بارہ مسلمہ بزرگوں کے اقوال ہیں۔تیرھویں بزرگ امام راغب علیہ الرحمۃ کا قول ہم پہلے پیش کر چکے ہیں۔یہ تیرہ بزرگ علم دین، تفقہ اور للہیت کے لحاظ سے ایسے ممتاز اور قابل فخر وجود ہیں کہ مودودی صاحب جیسے علماء دین اُن کی جوتیاں اُٹھانے کو باعث فخر سمجھیں گے۔ان درخشندہ ستاروں کا زمانہ صحابہ کرام سے لے کر ہمارے موجودہ زمانے تک ممتتد ہے۔اور یہ حجاز سے لے کر شام ، ترکی، عراق، سپین اور ہندوستان کے مشاہیر بزرگوں میں سے ہیں۔(1) ام المومنین حضرت عائشہ الصدیقہ وفات ۵۸ بموجب حدیث نبوی معلمه نصف الدین کہلاتی ہیں۔(۲) امام راغب الاصفہانی وفات ۵۰۲ لغت قرآن میں امام ہیں۔ان کی کتاب المفردات لغتِ قرآن میں بے نظیر اور سب سے زیادہ مستند ہے۔(۳) شیخ اکبر حضرت محی الدین ابن عربی علیہ الرحمۃ وفات ۱۳۱ھ (۴) حضرت مولانا جلال الدین الرومی وفات ۶۷۲ هه (۵) پیران پیر حضرت سید عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ قدس سره وفات ۵۶۲ (۶) حضرت سید عبدالکریم جیلانی علیہ الرحمتہ وفات اکھ (۷) امام عبد الوہاب الشعرانی علیہ الرحمۃ وفات 294 (۸) امام محمد طاہر علیہ الرحمتہ وفات ۹۸۶ھ چھ بزرگ علم تصوف میں امام اور علوم دین میں امت کی ممتاز ترین ہستیاں ہے حضرت پیران پیر چھٹی صدی کے مجد دبھی ہیں۔20