مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 15 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 15

(د) فَإِنَّ النُّبُوَّةَ سَارِيَةُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فِي الْخَلْقِ وَإِنْ كَانَ التَّشْرِيحُ قَدِ انْقَطَعَ فَالتَّشْرِيعُ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاءِ النُّبُوَّةِ (فتوحات مکیہ جلد ۲ صفحہ ۶۰) ترجمہ :۔بے شک نبوت قیامت کے دن تک مخلوق میں جاری ہے اگر چہ نئی شریعت کا لانا منقطع ہو چکا ہے۔پس شریعت کالا نا نبوت کے اجزا میں سے ایک جزو ہے۔(۴) حضرت پیران پیر سید عبد القادر جیلانی قدس سرہ فرماتے ہیں:۔إِنَّ الْحَقِّ تَعَالَى يُخْبِرُنَا فِي سَرَائِرِنَا مَعَانِي كَلَامِهِ وَكَلَامِ رَسُولِهِ وَيُسَمَّى صَاحِبُ هَذَا الْمَقَامِ مِنْ أَنْبِيَاءِ الْأَوْلِيَاءِ - ( الیواقیت والجواہر جلد ۲ صفحه ۳۹ ونبراس شرح الشرح لعقائد نسفی حاشیه صفحه ۴۴۵) ترجمہ: بے شک اللہ تعالیٰ ہمیں خلوت میں اپنے کلام اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کے معانی سے آگاہ کرتا ہے اور اس مقام کا رکھنے والا انسان انبیاء الاولیاء میں سے ہے۔یہ نبوت الاولیاء جسے بزرگان دین جاری مانتے ہیں ولایت مطلقہ سے ایک بالا مقام ہے۔اس مقام کی شان بیان کرتے ہوئے عارف ربانی حضرت عبدالکریم جیلانی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:۔كُلُّ نَبِي وَلَايَةٍ أَفْضَلُ مِنَ الْوَلِيِّ مُظْلِقًا وَمِنْ ثَمَّ قِيْلَ بَدَايَةُ النَّبِيِّ نِهَايَةُ الْوَلِي فَافُهُمْ وَتَأَمَّلُهُ فَإِنَّهُ قَدْ خَفِيَ عَلَى كَثِيرٍ مِنْ أَهْلِ مِلتنا۔(الانسان الکامل صفحہ ۸۵) ترجمہ:۔ہر نبی ولایت ولی مطلق سے افضل ہے اور اسی وجہ سے کہا گیا ہے 15