خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 2 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 2

تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت حضور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: 2 وقف جدید کی اہمیت ۰۶۹۱ء ”ہماری جماعت کو یا درکھنا چاہئے کہ اگر وہ ترقی کرنا چاہتی ہے تو اس کو اس قسم کے وقف جاری کرنے پڑیں گے اور چاروں طرف رشد و اصلاح کا جال پھیلانا پڑے گا یہاں تک کہ پنجاب کا کوئی گوشہ اور مقام ایسا نہ رہے جہاں رشد و اصلاح کی کوئی شاخ نہ ہو۔“ ( خطبه ۳ /جنوری ۱۹۵۸ءروز نامه الفضل ۱۱ر جنوری ۱۹۵۸ء) دیکھئے مفہوم وہی ہے صرف الفاظ ہی کا فرق ہے اور یہ وہی تحریک ہے جو دراصل سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آج سے 68 برس پہلے جاری فرمائی تھی اور یہ تحریک خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے ہے کیونکہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اسے جاری کرتے ہوئے یہ بھی فرمایا کہ یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور ضرور پورا ہوکر رہے گا۔میرے دل میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں ، کپڑے بیچنے پڑیں، میں اس فرض کو تب بھی پورا کروں گا۔اگر جماعت کا ایک فرد بھی میرا ساتھ نہ دے خدا تعالیٰ ان لوگوں کو الگ کر دے گا جو میرا ساتھ نہیں دے رہے اور میری مدد کے لئے فرشتے آسمان سے اتارے گا۔“ ( الفضل ۷ رجنوری ۱۹۵۸ء) پس وقف جدید ایک آسمانی آواز ہے جسے مصلح موعود کے ہاتھوں ہم ظاہری صورت میں پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں مگر یہ صرف آسمان ہی کی آواز نہیں ہے یہ زمین کا بھی تقاضا ہے اور بڑا پر زور تقاضا ہے۔آج جماعت احمدیہ کے مسائل سائل کی صدا کی طرح اسی قسم کی ایک تحریک کے جاری ہونے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ازل سے خدا تعالیٰ کا یہی طریق جاری رہا ہے کہ جو قوم ایک ترقی یافتہ مقام پر پہنچنے کے بعد اس مقام پر ٹھہرنے کے لئے جد و جہد نہیں کرتی وہ ہمیشہ ان ترقی یافتہ مقاموں سے گرادی جایا کرتی ہے۔آپ تاریخ عالم پر نگاہ ڈال کر دیکھیں۔دیکھئے کہ گزشتہ زمانوں میں گزشتہ ام سے زمانے نے کیا سلوک کیا ؟ بنی اسرائیل کی تاریخوں کو دیکھئے کہ کس طرح انبیاء نے اس