خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 366 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 366

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 366 غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء دی اور شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی فرمایا کہ مردوں پر نوحہ کرنا جائز نہیں۔پس اس دن سے نوحے کی رسم متروک کر دی گئی۔( شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحہ: ۴۱۶) آنحضور کے قدموں پر ہماری جانیں شمار ہوں۔کس شان کا معلم اخلاق تھا جو روحانیت کے آسمان سے ہمیں دین سکھانے نازل ہوا۔کیسا صاحب بصیرت اور زیرک تھا یہ نصیحت کرنے والا جس کی نظر انسانی فطرت کے پاتال تک اتر جاتی تھی۔اگر اس وقت آنحضور انصار بیبیوں کو نوحہ کرنے سے منع فرما دیتے جب وہ اپنے شہیدوں کا نوحہ کر رہی تھیں تو شاید بعض دلوں پر یہ شاق گزرتا اور یہ صبر ان کے لئے صبر آزما ہو جاتا لیکن دیکھو کیسے حکیمانہ انداز میں آپ نے پہلے ان کے ماتم کا رخ اپنے چا حمزہ کی طرف پھیرا اور پھر جب نوحہ سے منع فرمایا تو گویا اپنے چچاکے نوحہ سے منع فرمایا۔اللہ کا انتخاب اللہ ہی کا انتخاب ہے۔دیکھو اپنی مخلوق کے لئے کس شان کا نصیحت کرنے والا بھیجا جو انسانی فطرت کی باریکیوں اور لطافتوں سے خوب آشنا تھا اور اپنے غلاموں کے لطیف جذبات کا کیسا خیال رکھنے والا تھا۔آنحضور کی ان حسین اداؤں پر جب نظر پڑتی ہے تو دل سینے میں اچھلتا اور فریفتہ ہونے لگتا ہے اور بے اختیار دل سے یہ آواز اٹھتی ہے کہ ہماری جانیں ہمارے اموال ہماری اولادیں تیرے قدموں کے نثار، ان گلیوں کے نثار جو خوش بختی سے تیرے قدم چھوتی تھیں۔اے اللہ کے رسول! تجھ پر لاکھوں درود اور کروڑوں سلام ! اے وہ کہ جس کے حسن واحسان کا سمندر بے کنارا اور اتھاہ اور لافانی ہے۔اے اللہ کے رسول ! تجھ پر لاکھوں درود اور کروڑوں سلام۔زمین و آسمان کے واحد و یگانہ خدا کی قسم !ازمین و آسمان میں اس کی تمام مخلوق میں تو واحد اور یگانہ ہے۔تجھ سا نہ کوئی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا۔غلام نوازی ایسے رؤوف و رحیم کہ اپنے سے بڑھ کر اپنے غلاموں کا خیال رہتا تھا۔حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ جب احد کے روز میں حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مبارکہ میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا اے ابو بکر تو اپنے چچا زاد بھائی کی ملاقات اور عیادت کو جا۔لہذا میں آپ کے حکم کے بموجب طلحہ بن عبید اللہ کے پاس آیا تو ان کا یہ حال تھا کہ خون تو ان کا سارا بہہ گیا تھا۔اور وہ بہت