خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 351
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 351 غزوات النبی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء لغش ، میرے بھائی عبداللہ بن عمرو کی نعش ، میرے بیٹے خلا د کی نعش۔یہ کہہ کر وہ مدینہ کی طرف جانے لگی مگر اونٹ بیٹھ گیا اور کسی طرح اٹھنے نہ آتا تھا۔آخر جب وہ اٹھا تو مدینہ کی طرف جانے سے انکار کر دیا تب اس نے اس کی مہار پھر احد کے میدان کی طرف موڑ دی تو وہ خوشی خوشی چلنے لگا۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۵۳، ۳۵۴) ادھر تو یہ ماجرا گز رہا تھا اور ادھر آنحضور صحابہ سے فرما رہے تھے کہ جاؤ عمرو بن جموح اور عبد اللہ بن عمرو کی نعشیں تلاش کرو انہیں اکٹھ دفن کیا جائے گا کیونکہ وہ اس دنیا میں بھی ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے لیکن اسے آقا! وہ نعشیں تو تیری طرف کھینچی چلی آرہی تھیں۔اے سب محبوبوں سے بڑھ کر محبوب ! تیری قوت جاز بہ زندوں کی طرح شہیدوں کے جسموں کو بھی اپنے طرف کھینچ رہی تھی۔عشاق کا یہ قافلہ کشاں کشاں تیرے حضور حاضر ہونے کو چلا آرہا تھا۔آخر جب حضرت ہنڈ نے آنحضور کے قدموں پر شہداء کی نعشوں کو ڈھیر کر دیا اور سارا واقعہ سنایا تو آنحضور نے فرمایا کہ لازماً شہادت سے پہلے عمرو بن جموح نے کوئی ایسی خواہش کی تھی جو بر آئی۔اس پر ہنڈ نے گواہی دی کہ انہوں نے کچھ ایسی ہی تمنا کی تھی۔اس پر آنحضور نے ان کے حق میں یہ کلمات فرمائے ” بسا اوقات خاک آلود پراگندہ بالوں والا ایک انسان خدا کو اتنا پیارا ہوتا ہے کہ جب وہ اس کی ذات کی قسم کھا کر کچھ کہتا ہے کہ ایسا ہوگا۔تو اللہ تعالی ضرور ویسا ہی کر دیتا ہے۔“ شروح الحرب فتوح العرب صفحه : ۳۵۴) اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں ڈوبا ہوا یہ ایک عجیب خاندان تھا کہ جس کا ہر فرد سراپا عشق انگیز تھا۔بیٹے باپ سے بڑھ کر راہ خدا میں جان دینے کی تمنا رکھنے والے۔باپ بیٹوں سے بڑھ کر شہادت کا شیدائی۔وہ لنگڑا تھا مگر نیکی کی دوڑ میں کروڑوں انسانوں پر سبقت لے گیا۔جنت میں کوئی لنگڑا نہ ہو گا مگر بخدا مجھے تعجب نہ ہوگا اگر چند لمحوں کے لئے ہاں صرف چند لمحوں ہی کے لئے عرش کا خدا اس خاک آلودہ پراگندہ بالوں والے کی یہ قسم بھی پوری کر دے کہ میرا دل چاہتا ہے کہ جنت میں اپنی لنگڑی ٹانگ کے ساتھ اچھلتا کودتا پھروں۔“ اللہ اور اس کے رسول کے عشق سے سرشار یہ ایک عجیب خاندان تھا۔بھائی دیکھو تو عبداللہ بن عمرو بن حرام کی شان کا کہ جس سے خدا خود پوچھے کہ اے میرے بندے ! بتا تیری رضا کیا ہے؟