خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 275 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 275

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 275 اشاعت اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کی جانفشانیاں ۵۷۹۱ء درویشوں کے لئے ہے۔اس خواب کے گواہ شیخ حامد علی۔۔۔۔ہیں۔اور یہ اس زمانے میں خواب آئی تھی جبکہ نہ میں کوئی شہرت اور دعویٰ رکھتا تھا اور نہ میرے ساتھ کوئی جماعت درویشوں کی تھی۔مگر اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے تئیں درویش بنادیا ہے اور اپنے وطنوں سے ہجرت کر کے اور اپنے قدیم دوستوں اورا قارب سے علیحدہ ہو کر اور اپنی طرز زندگی کو سراسر مسکینی اور درویشی کی طرف تبدیل دیگر قادیان میں میری ہمسائیگی میں آکر آباد ہو گئے ہیں۔“ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۵۱ صفحه : ۱۶۲ - ۳۶۲) تو یہ وہی درویش ہیں جن کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک شیریں نان کا تحفہ عطا ہوا۔اب میں دوسری قسم کی قربانیوں کا کچھ مختصر تذکرہ کرتا ہوں۔میں نے آپ سے بیان کیا تھا کہ ایک قربانی کی قسم ابراہیمی اسلام کے بعد یعنی اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة :۱۳۲) کہنے کے بعد یہ ہوتی ہے کہ خود انسان جس طرح کہ میں نے یہ مثالیں بیان کیں ہیں اپنے شوق سے اپنے جذبے کے ساتھ اپنی جان، مال خدا کی راہ میں فدا کرتا چلا جاتا ہے۔ایک وہ قربانیاں ہوتی ہیں جوان پر ٹھونسی جاتی ہیں۔انہیں بھی وہ بڑی خوشی کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔ان قربانیوں کو اللہ تعالیٰ نے آگ سے مثال دے کر بیان کیا ہے جیسا کہ فرمایا قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ (الانبیاء: ۹۶) میرے ان بندوں کو ان کے اسلام کی یہ سزادی جارہی ہے کہ انکے لئے آگ بھڑ کا ؤ ، جلاؤ ان کو کیونکہ جب تک تم آگ سے ان کو خاکستر نہیں کرو گے ان کا ایمان دلوں سے ضائع نہیں ہوسکتا۔ان لوگوں کے متعلق جو مختلف ادوار ہیں وہ بڑی تفصیل سے قرآن میں بیان ہوئے ہیں کہ کس قسم کی تکلیفوں میں سے یہ گزرتے ہیں۔آگ کی طرف جب لے جایا جاتا ہے کبھی اس کی گرمی ابتداء میں ان کو پہنچتی ہے، وہ دھواں دیکھتے ہیں ، آگ کا جلتا ہوا نظارہ دیکھتے ہیں پھر آخر آگ میں ڈال بھی دیا جاتا ہے۔ان کی مختلف Stages قربانیوں کی قرآن میں بھی بیان ہیں اور حدیث میں بھی کثرت