خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 252 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 252

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 252 اسلام کا بطل جلیل ۴۷۹۱ سارے معاون و مددگار میری آنکھوں کے سامنے قتل کر دیئے جائیں اور خود میرے اپنے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے جائیں اور میری آنکھوں کی پتلیاں نکال پھینکی جائیں اور میں اپنی تمام مرادوں سے محروم کر دیا جاؤں اور اپنی تمام خوشیوں اور تمام آسائشوں کو کھو بیٹھوں تو ان ساری باتوں کے مقابل پر بھی میرے لئے یہ صدمہ زیادہ بھاری ہے کہ رسول اکرم پر ایسے نا پاک حملے کئے جائیں۔پس اے میرے آسمانی آقا! تو ہم پر اپنی رحمت اور نصرت کی نظر فرما اور ہمیں اس ابتلائے عظیم سے نجات بخش ( ترجمه از عربی عبارت۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۱۵) میں آخر پر صرف ایک دو اقتباس اس موضوع پر پیش کرتا ہوں کہ اس روحانی جنگ کا آخری نتیجہ کیا نکلا؟ ایک وہ وقت تھا کہ عیسائی پادری یہ دعوے کر رہے تھے کہ صلیب کی چمک اب مکہ معظمہ اور مدینہ میں بھی جا کر اپنی چمکار دکھائے گی۔مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اسلامی جہاد کا آغا ز فر ما یا اس وقت سے آج تک آپ کے غلاموں کو صلیب کے توڑنے اور عیسائیت کو شکست دینے کی جو تو فیق ملی اس کا اعتراف کرتے ہوئے آج کیا مسلمان اور کیا عیسائی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں۔یوسف سلیم چشتی کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں آپ فرماتے ہیں: " آج بلا د مغرب میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں تبلیغی میدان پر احمدی حضرات قابض ہیں۔یورپ اور امریکہ کے علاوہ ان کے مبلغین ان علاقوں اور جزیروں میں اپنے مذہب کی تبلیغ کر رہے ہیں جن کا نام بھی ہمارے عربی مدارس کے اکثر طلباء نے نہیں سنا ہوگا مثلاً ماریشس، نجی ٹرینیڈاڈ، سیرالیون وغیرہ وغیرہ اخبار الفتح قاہرہ لکھتا ہے: ” میں نے دیکھا ہے کہ قادیانیوں نے تقریری اور تحریری طور پر مختلف زبانوں میں اپنی آواز بلند کی ہے۔ایشیاء اور پورپ اور امریکہ اور افریقہ میں ان کے تبلیغی مراکز قائم ہو گئے ہیں جو ہر طرح سے علمی اور عملی طور پر