خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 183
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 183 حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء اور گواہ کے طور پر پیش کرتا ہوں اور اس دعوے کو آپ نے عملاً مثالوں کے ذریعے بکثرت ثابت فرمایا۔تفسیر پر آپ نے دس ہزار ( ۱۰۰۰۰) صفحات لکھے ہیں اور ان دس ہزار صفحات میں تمام دنیا کی قدیم کی ، جدید کی ، علوم کی ، تاریخ کی تمام علوم کی سیر کرائی ہوئی ہے اور قرآنی حدود کے اندر رہتے ہوئے۔چھوٹی سی کتاب ہے قرآن کریم لیکن اس میں ایک جہان کو سمو کر دکھا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی یہ قدیم سے سنت چلی آئی ہے کہ وہ اپنے جہانوں کو وسعتیں دیتا چلا جاتا ہے کولمبس Christopher Columbus) کو بھی اس نے ایک نئی دنیا عطا کی تھی گلیلیو Galilid) کے لئے بھی اس نے اپنی کائنات کی وسعتیں کھولی تھیں اور آج تو اس گلیکسی Galaxi) کا سوال نہیں نئی نئی گلیکسیاں (Galaxies)، نئے نئے گھر مٹ ستاروں کے انسان پر روشن ہوتے چلے جارہے ہیں لیکن خدا گواہ ہے کہ جو قرآن کے جہان حضرت مصلح موعودؓ کو اُس نے عطا کئے ان کی کوئی مثال نہیں۔عظیم الشان جھرمٹ ہیں یہ ستاروں کے، آپ ان کو پڑھ کر دیکھیں ایک حیرت انگریز سیر ہے۔اس سیر کی بعض یا دیں آپ کے ذہن میں بھی موجود ہوں گی سیر روحانی کی صورت میں۔وہ تسلسل تقریر کا جس میں قرآنی علوم کی رو سے آپ نے تاریخ کی سیر کروائی تھی۔ایسی بے شمار دولتیں ہیں ، بے شمار جہان وہاں مہیا ہیں۔اس تفسیر کو پڑھ کے جو پہلا نمایاں تاثر دل پر قائم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ قرآن کریم نے جب اس آیت میں یہ دعوی فرمایا تو بالکل سچا فرمایا تھا کہ وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَهَا بِأَيْدِوَ إِنَّا لَمُوسِعُونَ (الذاريات: ۸۴) کہ یہ جو آسمان تمہیں نظر آتے ہیں، دنیا کا ہو یا دین کا ہو ، یہ ہم نے خاص قدرت سے پیدا کئے ہیں اور غیر معمولی صفات عطا کر کے پیدا کئے ہیں۔ہم اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ ان کو اب ہمیشہ وسعتیں دیتے چلے جائیں۔دنیاوی لحاظ سے بھی ایسے بندے میرے پیدا ہوں گے جو کائنات کو وسعت دیتے چلے جائیں گے اور روحانی لحاظ سے بھی ایسے بندے پیدا ہوں گے جو اس میری روحانی کائنات کو وسعت دیتے چلے جائیں گے۔چنانچہ تفسیر کبیر پڑھ کر روحانی کائنات کی وسعتوں کا نظارہ حضرت مصلح موعودؓ ہمیں کرواتے ہیں۔پھر ایک اور پہلو خصوصیت کے ساتھ یہ سامنے آتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے قرآن کریم کی تحقیق کے بعد ، نظر فرمانے کے بعد، خدا تعالیٰ سے ہدایت اور رشد پانے