خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 174
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 174 اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء عہد کو دہرائیں اور ہم اپنے آقا اور اس دنیا کے سردار کو بھی اور اس دنیا کے سردار کو بھی یقین دلائیں کہ اے آقا اےمحمد محرم ! اس لڑائی میں بھی ہم آپ کے آگے بھی لڑیں گے ہم آپ کے پیچھے بھی لڑیں گے ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے ہم آپ کے بائیں بھی لڑیں گے اور دشمن نہیں پہنچ سکتا آپ تک جب تک ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ آئے۔اے جماعت احمد یہ! آج تجھ پر تجھ پر اور صرف تجھے پر ہی یہ فرض ہے کیونکہ تو ہی نے اس عہد بیعت کی تجدید کی ہے مسیح موعود کے ہاتھ پر ، اگر احمدی جماعت اس عہد کو نہ نبھا سکی، اگر احمدی جماعت نے اشتراکیت کے مقابل پر اسلام کے عملی نظام کو پیش کر کے اس کی فوقیت کو ثابت نہ کیا تو آج پھر پوری دنیا میں اسلام کی فوقیت کو ثابت کرنے والا اور کوئی نہیں۔پس اٹھو اور اس عہد پر مستعد ہو جاؤ جو تم نے دوبارہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے باندھا ہے۔آگے بھی لڑو اور پیچھے بھی لڑو، دائیں بھی لڑو اور بائیں بھی لڑو اور روحانی طور پر ثابت کرو کہ دنیا کے سردارمحمد عربی ﷺ ہیں اور لین اور مارکس اور دنیا کے اور کسی لیڈر کو آپ کی جوتیوں کے غلاموں کے غلاموں کے مقابلے پر بھی کوئی حیثیت حاصل نہیں۔