خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 153 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 153

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت پاک کی مقبول دعاؤں کا تذکرہ سنو : ,, 153 وہ جو عرب کے بیابانی ملک میں ایک عجیب ماجرا گزرا کہ لاکھوں مردے تھوڑے دنوں میں زندہ ہو گئے اور پشتوں کے بگڑے ہوئے الہی رنگ پکڑ گئے اور آنکھوں کے اندھے بینا ہوئے اور گونگوں کی زبان پر الہی معارف فلسفہ دعا ۸۶۹۱ء جاری ہوئے اور دنیا میں یک دفعہ ایک ایسا انقلاب پیدا ہوا کہ نہ پہلے اس سے کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا۔کچھ جانتے ہو وہ کیا تھا؟ وہ ایک فانی فی اللہ کی اندھیری راتوں کی دعائیں ہی تھیں جنہوں نے دنیا میں شور مچا دیا اور وہ عجائب باتیں دکھلائیں کہ جو اس امی بے کس سے محالات کی طرح نظر آتی تھیں اللهم صل و سلم و بارک علیه و آله بعدد هـمـه وغمه وحزنه لهذه الامة وأنزل عليه انوار رحمتک الی الابد۔بركات الدعار وحانی خزائن جلد 4 صفحہ: ۱۰۔۱۱) یہ ہے عباد الرحمن کا وہ رفیع الشان گروہ جو وعدہ اِنِّي قَرِيب کا حقیقی مصداق ہے اور اپنی اس وسعت میں افق تا افق پھیلا ہوا ہے اور اپنی ذات میں ایک عظیم الشان جہان ہے۔اس روحانی دنیا کی رفعتوں پر انبیاء علیہم السلام کے مفت آسمان صاف علم ہیں۔جن میں سب سے آخری اور سب للمعلمين سے بالا اور سب سے ارفع اور سب سے روشن ہمارے آقا ومولیٰ سید الانبیاء خاتم النبین رحمۃ حضرت نبی اکرم ہیں۔آپ ابدیت کے سب سے آخری مقام پر جلوہ افروز ہیں اور سب زمرہ خلائق میں حقیقی اور کامل معنوں کے اعتبار سے بس ایک ہی آپ عبداللہ ہیں اور ایک معبود ہے اور باقی تمام بندگان خدا کے حق میں یہ تقدیر جاری نظر آتی ہے کہ جس حد تک وہ اپنی صفات حسنہ میں اس عبد کامل کے قریب پہنچتے ہیں اسی حد تک انہیں ابدیت کا جامہ پہنایا جاتا ہے۔اے قبولیت دعا کا انکار کرنے والو! دیکھو کہ اسی عبد کامل کا ایک غلام کامل اس زمانہ میں بھی پیدا ہوا اور ان اخلاق اور اطوار اور حسن و احسان کو اپنایا جو اس نے اپنے آقا میں دیکھے وہ قدم قدم اس کے پیچھے چلا اور روش روش اس کی پیروی کی۔اپنے آقا کی طرح وہ بھی مجسم دعا بن گیا اور اپنے آقا کی