خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 119
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 119 احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟۷۶۹۱ء اپنے طور سے کوئی کام نہیں کرتا بلکہ بذریعہ اپنے مظاہر کے کرتا ہے سو وہ مظاہر یہی انسان کو خدا بنانے والے ہیں اور چونکہ وہ گروہ ہے اس لئے اس کا نام دجال رکھا گیا ہے کیونکہ عربی زبان میں دجال گروہ کو بھی کہتے ہیں اور اگر دجال کو نصرانیت کے گمراہ واعظوں سے الگ سمجھا جائے تو ایک محذور لازم آتا ہے، وہ یہ کہ جن حدیثوں سے یہ پتہ لگتا ہے کہ آخری دنوں میں دجال تمام زمین پر محیط ہو جائے گا انہی حدیثوں سے یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ آخری دنوں میں کلیسیا کی طاقت تمام مذاہب پر غالب آجائے گی۔پس یہ تناقض بجز اس کے کیونکر دور ہو سکتا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں۔حشر نشر اور زمانہ قبر (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲ صفحه: ۴۱) حشر نشر اور زمانہ قبر کے متعلق بھی قصہ گو واعظوں نے مسلمانوں میں عجیب و غریب کہانیاں رائج کر رکھی تھیں جن کی وجہ سے اسلام محض ایک قصوں کا مجموعہ بن کر رہ گیا تھا۔قرآن کریم اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن روحانی امور کو لطیف استعاروں اور تمثیلات کی صورت میں بیان فرمایا تھا فر است کی کمی کی وجہ سے ظاہر بین آنکھوں نے انہیں ظاہر پر محمول کر لیا۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے ان سب لغو قصوں سے اسلام کی گردن آزاد کی اور اپنے آقا کی غلامی کا حق ادا کیا۔آپ نے اسلام، قرآن کریم اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پر حکمت اور لطیف استعارات کو کھول کھول کر اہل دنیا کے سامنے رکھا جس سے اسلام کی قدر و منزلت اور عزت وعظمت غیر مسلم دلوں میں بھی جاگزیں ہونے لگی۔لیکن یہ سب امور حضوڑ ہی کے الفاظ میں اور حضور ہی کی کتب میں پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔یہاں ان تفاصیل کی گنجائش نہیں۔نظام خلافت کا قیام احمدیت نے دنیا کو محض نظریاتی اور اعتقادی لحاظ سے ہی از سرنو وہ اسلام نہیں دیا جوحضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسلام تھا بلکہ وہ نظام بھی عطا کیا جو اس آسمانی پانی کی حفاظت کا ذمہ دار