خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 114 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 114

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 114 احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرۃ:۳) یعنی یہ وہ کتاب ہے جو ہر شک سے بالا ہے اور متقیوں کے لئے ہدایت ہے۔احمدیت نے آکر اس داغ کو بھی دھویا اور بانی سلسلہ احمدیہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے بینات پر قائم ہو کر یہ اعلان فرمایا کہ قرآن کی چند سوآیات کے منسوخ ہونے کا تو کیا سوال، ایک نقطہ، ایک شوشہ بھی اس غیر مبدل کتاب کا نہ منسوخ ہے نہ کبھی قیامت تک ہوگا۔دیکھئے اسلام تو وہی تھا، اسلام کا خدا بھی وہی ، رسول بھی وہی اور کتاب بھی وہی۔پھر کیا انسانی دست برد نے ان تینوں بنیادی اور ازلی حقیقتوں کے تصورات تبدیل اور مسخ نہیں کر دیے؟ یقیناً ایسا ہی ہوا۔تب اس خدا نے جس نے دین اسلام کی حفاظت کا وعدہ فرمایا تھا احمدیت کو قائم فرمایا اور غلامان محمد ہی میں سے وہ بطل جلیل مبعوث فرمایا جس کا وعدہ دیا گیا تھا۔وہ آیا اور اپنے رب سے ہدایت پا کر کرسی عدالت پر حکم اور عدل بن کر جلوہ افروز ہوا۔وہ آیا اور جیسا کہ اس کے آقا نے پیش خبری کی تھی مختلف اسلامی فرقوں کے اختلافات کا فیصلہ کیا اور راہ حق دکھائی اور اسلام کو ان تمام تہمتوں سے پاک صاف کیا جو تاریک صدیوں نے اس کی نورانی پیشانی پر لگا رکھی تھیں اور ایک دفعہ پھر عہد نبوی کی طرح اسلام کا چاند سا مکھڑا اپنے تمام حسن و جمال اور تمام نور کے ساتھ نکھر کر روشن ہو گیا۔بعض اور اعتقادی خرابیوں کا مختصر ذکر یہ تو چند نمونے مثال کے طور پر پیش کئے جارہے ہیں۔ورنہ اعتقادی خرابیاں جو رفتہ رفتہ مسلمانوں میں پیدا ہوئیں اور بھی بہت سی ہیں جن پر تفصیلی بحث کی تو یہاں گنجائش نہیں مگر مختصر ان کا ذکر بے محل نہ ہوگا۔ملائكة الله ملا سلگتے اللہ کے متعلق بھی مسلمانوں میں کئی قسم کے لغو قصے رائج ہو گئے تھے اور کہا جانے لگا تھا کہ نعوذ باللہ یہ بھی پریوں کی طرح کی کوئی مخلوق ہے، جس کی شکل انسانوں سے ملتی جلتی ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے دنیا کو بتایا کہ ملا ئکتہ اللہ کا یہ تصور غیر معقول اور غیر اسلامی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس تصور کی خامیوں کی طرف مسلمانوں کی توجہ دلائی اور یہ غلطی بھی دراصل اسی وجہ سے لگی کہ قرآن کریم کی بعض تمثیلوں کو ظاہر پر محمول کر لیا گیا۔آپ نے قرآن کریم کی مختلف آیات