خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 4 of 660

خطابات نور — Page 4

اطاعت اللہ ، اطاعت الرسول اور خلافت {تقریرجلسہ سالانہ فرمودہ۲۷؍ دسمبر ۱۸۹۷ء} اشھد ان لا الہ الا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ اما بعد فاعوذباللّٰہ من الشیطان الرجیم   (النور :۵۵ تا ۵۸) اس آیت شریف میں اللہ جل شانہ انسان کو یہ تاکید فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور یاد رکھو کہ اگر تم اس کی اطاعت نہ کرو گے تو اس کا ذمہ تو صرف اتنا ہی تھا کہ تبلیغ کر دی اور یہ تمھارا ذمہ تھا کہ تم مان لو۔کیونکہ یہ اطاعت ہی کامیابی کی راہ ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے کامیابی اور فائزالمرام ہونے کے لئے ایک صراط مستقیم بتلائی ہے جو اطاعت اللہ اور اطاعت الرسول سے بنی ہے یہ ہدایت فرماتے وقت اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے  یعنی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو۔چونکہ اللہ تعالیٰ تو ایک ایسی فوق الفوق اور وراء الوراء ہستی ہے جس کی شان ہے (الانعام :۱۰۴)۔پھر اس