خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 590 of 660

خطابات نور — Page 590

چوتھی ضرورت: اللہ تعالیٰ کے پیارے بندے دنیا میں آئے اور انہوں نے الہٰی الہام سے لوگوں کو بت پرستی سے روکا۔مگر آخر کار لوگوں کی سابقہ بُت پر ستی ہادیوں کی حجت کے ساتھ ایسی ملی کہ ہادی ہی معبود بنائے گئے۔دیکھو حالات حضرت سید نا مسیح علیہ السلام اور رام چندر جی اور سری کرشن جی کے۔مگر ہادی اسلام نے اس دعوت توحید کو ا س طرح پورا کیا کہ اپنی عبودیت کو الٰہی توحید کا لازمی جزو قرار دیا اور کھول کھو ل کر سنا یا۔(حٰم السجدۃ:۷) پانچویں ضرورت: حضرات انبیاء اور اور رسولوں (صلوات اللہ علیہم وسلامہ )کی وساطت او ر ان کے جان نثار پیروئو ں کی کو شش سے صدا قتیں اور راستبازیاں دنیا میں پھیلتی رہیں اور لوگوں کی استعداد اور ترقی مختلف ملکوں میں مختلف وقتوں پر اللہ تعالیٰ نے صداقتوں کے لانے والے راستبازیوں کے پھیلانے والے پیدا کئے مگر ہر ایک ہادی نے جہاں وہ روحانی قوانین اور ضروری جسمانی قاعدے الٰہی الہام سے سکھائے جو انسانی نوع کے لئے مشترک النفع تھے وہاں ہر ایک نبی نے اپنی اپنی قوم کو کچھ قواعد و ضوابط مختص الزمان اور مختص المقام بھی تعلیم کئے۔علاوہ بریں ترقی یافتہ قوم جس کو کبھی الٰہی الہام نصیب ہوا آخر وہ الٰہی نافرمانیوں کے باعث ادبار میں آگئی۔ان سے الہام کی حفاظت ہی نہ ہو سکی یا وہ لٹریچر اور زبان ہی مر گئی جس میں وہ الہام ہوا تھا یہاں تک وہ قوم ادبار میں پھنسی کہ اس میں اپنے ہادی کے جانشین ملہم اور مقدس لوگ جو اس زبان کو ہمیشہ زندہ رکھیں اور تعلیمات کو مختلف تدابیر سے پھیلا یا کریں ان کا آنا بھی موقوف ہو گیا۔جیسے آریہ اور عیسائیوں میں اور ان کے بعد یہودیوں، پارسیوں وغیرہ میں مشاہدہ کیا جاتا ہے اور اس قدیم الہام کی تفاسیر بھی ایسی مختلط ہو گئیں کہ حق کا باطل سے جُدا کرنا محال ہوا اور قوی التاثیر مخلص ملہم جس کو اللہ کی طرف سے تائید ہواس قوم میں پیدا نہ ہوا تو اللہ تعالیٰ اور قوم کو جو صداقتیں پھیلاوے الہام فرماتا ہے اور اسے قوت بخشتا ہے تمام قرآنی صداقتیں اگر دنیا کی مختلف کتابوں اولڈ ٹسٹمنٹ، نیوٹسٹمنٹ، سقراط کے ملفوظات، چار وید ، ژند ، وستا ، دساتیر وغیرہ سے عبری ، یونانی ، ویدک ، سنسکرت،