خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 560 of 660

خطابات نور — Page 560

کتا ب ہے۔قرآن شریف پر کوئی اعتراض کرے تو اس کے مقابلہ میں ذَبّ کرنے والا بڑا نفع اٹھاتا ہے اسی طرح حضر ت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی اعتراض کرے تو اس کا ذَبّ کرنے والا بہت نفع پاتا ہے۔جزاء وسزا مر کر بدلا ملے گا۔ہمارے اعمال تو لے جائیں گے۔ہر ایک چیز کی میزان ہوتی ہے تم بھی میزان سے غافل نہ رہو تمہارے اعمال کی میزان ہوگی تم نے ہمارے ساتھ بھی تعلق پیدا کیا ہے۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لین دین کے کچے ،زبان کے کچے ، ذرا ذرا سی بات پر وہی فساد کرتے ہیں جوقبل احمدیت انہوں نے کئے تھے۔اللہ تعالیٰ کی تعظیم کرو ،اللہ تعالیٰ کی مخلوق پر شفقت کرو۔ہماری پیاری پیاری باتیں سن کر ان کی قدر کرو،عمل کرو ، اللہ تعالیٰ کو راضی کرو۔اللہ تعالیٰ تم کو راضی کرے۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔(آمین) (پھر دعا ہوئی) (البدر ۱۳؍مارچ ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۰تا ۱۴) ٭