خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 548 of 660

خطابات نور — Page 548

اللہ تعالیٰ نے قران کریم کو آسان بنایا ہے نیز گزشتہ تقریر کا تتمہ (ایام جلسہ میں دوسری تقریر فرمودہ۲۶؍ دسمبر۱۹۱۲ء بعد نماز ظہر) اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَـہٗ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔اَمَّا بَعْدُ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ (اس موقع پر کسی شخص نے ایک کارڈ پر پنسل سے یہ الفاظ لکھے ہوئے آپ کے سامنے پیش کئے۔’’کچھ لوگوں کا منشاء ہے کہ آپ کچھ قرآن پڑھیں ‘‘اس تحریر پر کسی کا نام نہ تھا اور چونکہ دست بدست کئی واسطوں سے پہنچی۔اس لئے فرمائش کنندہ کا حال معلوم نہ ہواکہ کون تھے۔وہ کارڈ اس وقت موجود ہے ) کوئی مجھے کہتا ہے کہ تم قرآن شریف سنائو۔قرآن شریف سنانا اور خوش آوازی سے پڑھنا تو جوانوں اور قاریوں کا کام ہے۔میں جو کچھ سناتا ہوں درد مند دل لے کر سنا تا ہوں۔میں ایک دردِدل رکھتا ہوں مجھ کو َکن رس باتوں سے دلچسپی نہیں۔دل رس باتوں سے دلچسپی ہے۔مگر قدرت کی بات ہے کہ اس وقت جو منشاء ظاہر کرنا تھا اس میں بھی تلاو ت کا ہی لفظ آتا ہے۔۔