خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 404 of 660

خطابات نور — Page 404

سے محفوظ رہے۔وہ نعمت جو اللہ تعالیٰ نے تم پر نازل فرمائی ہے وہ دعا ہی سے آنی ہے! میرے لئے بھی دعا کرو۔میرے وزرا مومن ہوں‘ مسلمان ہوں‘ مخلص ہوں‘ محسن ہوں‘بامروت ہوں‘ میری مخالفت نہ کریں۔اللہ تعالیٰ مجھے ایسے واعظ نصیب کرے جو علیٰ وجہ البصیرت وعظ کریں حق شناس ہوں ان میں دنیا کی ملونی نہ ہو باوجود اخلاص کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رستہ کی پہچان رکھتے ہوں۔اس قدر بیان کے بعد پھر جوش پیدا ہوا تو ذیل کے فقرات بطور تتمہ بیان فرمائے۔(ایڈیٹر) میرے تم پر بہت حقوق ہیں :۔اوّل حق تو یہ ہے کہ تم نے میرے ہاتھ پر فرمانبرداری کا اقرار کیا ہے جو اقرار کے خلاف کرتا ہے وہ منافق ہو جاتا ہے میں ڈرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو میری نافرمانی سے کوئی منافق ہو جاوے۔دوسرا حق یہ ہے کہ میں تمہارے لئے تڑپ تڑپ کر دعائیں کرتا ہوں۔تیسرا حق یہ ہے کہ میں نماز میں بھی آجکل سجدہ نہیں کر سکتا مگر تمہاری بھلائی کے لئے نماز سے بڑھ کر سجدہ میں دعائیں کی ہیں۔پس میری حق شناسی کرو اور باہم تفرقہ چھوڑ دو۔(البدر ۱۲جنوری ۱۹۱۱ ء صفحہ ۳)