خطابات نور — Page 402
فرمائی۔جس طرح جناب الٰہی کی یہ گواہی ہے اسی طرح پاک دلوں کے ساتھ جب ملائکہ کا تعلق ہوتا ہے وہ بھی لا الٰہ الا اللّٰہ کی گواہی دیتے ہیں۔اس سے آگے بڑے بڑے علماء بڑے بڑے مؤحدجن کا بڑا اعلیٰ نمونہ ہم نے دیکھا۔وہ بھی یہی کہتے اور شہادت دیتے ہیں کہ اللہ کے برابر کوئی معبود کوئی محبوب کوئی منعم اور کوئی محسن اور کوئی فضل و احسان کا وجود نہیں، کوئی علم اور قدرت میں اس کے برابر نہیں۔یہ چند کلمات بہت ہی زور لگا کر سنائے ہیں۔خدا تعالیٰ چاہے تمہارے دلوں کو لاالٰہ الا اللّٰہ سے بھرپور کردیوے۔یہ تعلیم اللہ کی نعمتوں بڑی رحمتوں، غریب نوازیوں کا موجب ہوجاوے۔(البدر ۵؍جنوری۱۹۱۱ء صفحہ ۱۳ تا ۱۵) ٭…٭…٭