خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 385 of 660

خطابات نور — Page 385

بڑا نہ تھا اخباری ہوں یا اصولی،مقلد غیر مقلد کہیں سے کوئی ایسا بگولہ نہ اٹھاجو اس لااِلٰـہَ اِلَّا اللّٰـہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ کے پودے کو صدمہ پہنچاتا۔جو ابتداء سے میرے دل میں لگایا گیا تھاکیونکہ یہ سب فرقے اس کے قائل تھے پس ابتدائی عقیدے کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا۔علمی شوق کانمونہ انہیں اختلافِ مذاہب کے متعلق مجھے ایک کتاب کے دیکھنے کا شوق ہوا اور مجھے پتا لگا کہ وہ ایک تاجر کتب کے پاس مل سکتی ہے میں اس کے پاس گیا اس نے کہا وہ کتاب قابل تلاش ہے اس وقت نہیں مل سکتی میں تلاش کر رکھوں گا آپ کل آویں۔میںدوسرے دن گیا اس نے مجھے کتا ب دی۔جس کے کل ۶۲ صفحات تھے اور ۵۰ صفحات کا اس کے ساتھ ضمیمہ تھا۔چھاپے کی کتاب تھی اور معمولی تھی۔میں نے قیمت دریافت کی تو اس نے کہا کہ پچاس روپے۔اگرچہ زمانہ طالب علمی تھا مگر میرے پاس خدا تعالیٰ کے فضل سے روپیہ موجود تھا اور کتا ب کا شوق تھا میں نے اسے مبلغروپیہ کا نوٹ نکال دیا اور کتاب اپنے قبضہ میں کی اور وہاں سے چل پڑا۔اس نے اصرار کیاکہ ٹھہر جائو کچھ بات کرنی ہے مگر میں نے کہا کہ مجلس واحد میں اقالہ کے متعلق فقہاء کا اختلاف ہے۔بعض تفارق قولی کے قائل ہیں اور بعض تفارق جسمی کے اور مجھے ہے کتاب کا شوق، اس لئے میں اٹھاہوں کہ بالاتفاق آپ اقا لہ فر ماسکیں۔میں فی الحال باہر جاتا ہوں تاکہ یہ بیع بالاتفاق پختہ ہو جائے۔چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد میں واپس آیا ادھر ادھر کی باتوں کے بعد اس نے کہامیں آپ کو کچھ دینا چاہتا ہوں کیا آ پ قبول فرما نویں گے۔میں نے کہا ہر ایک شخص کی مصلحت لینے اور دینے کی جدا جدا ہوتی ہے۔جب تک کہ مجھے معلوم نہ ہو کہ آپ کیا دینا چاہتے ہیںمیں کچھ اقرار نہیں کر سکتا۔وہ بولا میں آپ کو مبلغ روپیہ واپس دیتا ہوںکیونکہ میںنے کبھی کوئی کتاب کا ایسا عاشق نہیں دیکھا۔میں نے کہا۔جب عشق ہوا تو عشق کے سامنے پچاس روپیہ کی کیا ہستی ہے۔۱؎ قرآن شریف میں کوئی آیت منسوخ نہیں مذکورہ بالا کتاب کی تلاش مجھے مسئلہ آیات نسخ کے متعلق تھی۔سب سے پہلے میںنے ایک کتاب میں یہ دیکھا تھا کہ قرآن شریف کی چھ سو آیتیں منسوخ ہیں اس پر مجھے تعجب ہوا کیونکہ ۱۵۰ حدیثیں ہیں جن سے احکام فقہ نکلتے ہیںاوریہ قرآن شریف کی ۱۵۰تخمیناًآیات سے