خطابات نور — Page 347
پڑھ کر آیا ہے۔دیکھو اس نے سب کو نماز نہ پڑھنے اور جھوٹ بولنے کی ایک اٹکل سکھائی پھر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بڑا نامی گرامی چور ہوا۔اور ہمارے شہر کے تمام چوروں اور بدمعاشوں میں اس کا اوّل نمبر تھا۔ایک مرتبہ وہ ایک قلعہ کی دیوار سے کودا۔اس کو قبصہ کی سخت تکالیف اٹھانی پڑیں۔میری اس نصیحت کو بھی یاد رکھو کہ نماز دل سے پڑھو۔(الحکم ۲۸؍جنوری ۱۹۰۹ء صفحہ۴،۵) ٭ … ٭ … ٭