خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 242 of 660

خطابات نور — Page 242

بُت پرست شکر گزار نہیںہو سکتا {تقریر بر موقع جلسہ در خیر خواہی گورنمنٹ فرمودہ ۱۲؍مئی ۱۹۰۷ء بروز اتوار بعد نمازعصر}  (العنکبوت:۵۲) اللہ تعالیٰ اپنی کتاب کی تعریف میں فرماتا ہے کہ کیا کافی نہیں کہ خدا تعالیٰ نے ایک کتاب بھیجی ہے جو دنیا کے واسطے رحمت ہے اور اس میں نصیحت کی باتیں ہیں اس پاک کتاب میں اللہ تعالیٰ نے اپنی رضامندی کے واسطے ایک نشان مقرر فرمایا ہے فرماتا ہے(النساء:۶۰)اے ایماندارو! اللہ کی اطاعت کرو اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرو اوراپنے حکام کی اطاعت کرو۔اس آیت شریف میں سب سے اول خدا کی اطاعت کا حکم ہے جو ہمارا خالق ہے ہمارا ربّ ہے، ہمارا مالک ہے، حیّ اور قیوم خدا ہے ہمارے ذرہ ذرہ کا وہی خالق اور وہی مالک ہے۔روحوں کا خالق بھی وہی ہے اس کا حق ہے کہ ہم کو اپنا مطیع بنائے۔ہمارا فرض ہے اس کی اطاعت کریں اس کے صفات سے آگاہی حاصل کریں پھر اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہم پر فرض ہے جس کی اطاعت ہم کو خدا تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے جیسا کہ فرمایا ہے(آل عمران:۳۲)کہہ دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اطاعت کرو خداکے محبوب بن جائو گے خدا تمہارے گناہوں کو بخشے گا اور خدا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔رسول کی اطاعت کے بعد اولی الامر کی اطاعت کا حکم ہے کیونکہ وہ حصہ انتظامی کے مظہر ہیں۔اولی الامر میں بادشاہِ وقت ہے پھر صوبہ کا حاکم ہے پھر شہر کا افسر ہے پھر نمبردار ہے پھر محلہ کا چوہدری ہے۔غرض انتظامی معاملات میں سب کی اطاعت کرنا انسان کا فرض ہے بعض