خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 909 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 909

خطابات مریم 909 زریں نصائح پہلے پر دہ نہیں کرتی تھیں اب کرنے لگ گئی ہیں لیکن زیادہ خوشی اس وقت ہوگی جب یہ رپورٹ ہوگی کہ 100 فی صد عورتیں پردہ کرتیں ہیں۔اسلام کی تعلیم عالمگیر تعلیم ہے جب آپ دعوی کرتی ہیں کہ قرآن کے ہر حکم پر عمل ضروری ہے آپ کو اپنی زندگیوں کا بھی جائزہ لینا چاہئے کہ آیا ہم پورا عمل کر رہی ہیں یا نہیں۔قرآن کریم کا مطالعہ کریں ترجمہ و تفسیر سے آگاہی حاصل کریں۔خدا کرے کہ وہ دن جلد آئے جب اس سارے ملک میں اسلام کا جھنڈا لہرا رہا ہو اور ہر طرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کی آوازیں آرہی ہوں دعا ئیں بھی کریں اس لیے کہ یہ کوئی معمولی کام نہیں۔یہی مقصد لے کر ہماری جماعت کھڑی ہونی چاہئے اسی مقصد کے لیے تنظیمیں بنائیں جارہی ہیں اور اسی کے لیے مبلغین بھیجے جارہے ہیں تنظیمیں اس وقت تک کام نہیں کرسکتیں جب تک ہم میں سے ہر ایک اس کے لیے نہ کھڑا ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمارے مقاصد میں کامیاب کرے۔کرائڈن 9 جون 1983 ء کو لجنہ کرائڈن کے خطاب میں پیش کردہ مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فرمایا کہ تربیت اولاد کی ذمہ داری نہ صرف ماں پر عائد ہوتی ہے بلکہ باپ پر بھی عائد ہوتی ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے مردوں کو اپنے اہل پر نگران بنایا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمُ من النار کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو آگ سے بچالو۔یعنی ہر اس آگ سے بچا لو جو انسان کی اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے والی اور مذہب سے دور لے جانے والی ہے۔فرمایا ہمارے ارد گرد جو بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں اپنے عیال کو ان بیماریوں سے بچائیں اور ان کے دلوں میں اللہ رسول اور اپنے مذہب اسلام کی محبت پیدا کر یں۔خواہ کتنی بھی مصروفیت کیوں نہ ہو بچوں کی تربیت کے لیے وقت ضرور نکالیں۔