خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 66 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 66

خطابات مریم 66 99 تحریرات ہزاروں سلام اس پاک ہستی پر جو خود بھی جلد جلد بڑھا اور اپنے ساتھ چلنے والوں کو بھی تیز چلاتا رہا۔اس کی پیدائش، اس کی ساری زندگی اور اس کی وفات بھی اس پیشگوئی کے مطابق ہوئی جس کی خبر اللہ تعالیٰ نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو دی تھی۔وہ سراپا رحمت تھا کبھی کبھی آپ کی زندگی میں غصہ اور غضب کی لہریں نظر آتی ہیں مگر تربیت کی خاطر ور نہ وہ تو دل کا حلیم تھا۔احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے ابن مسیحا کے ساتھی کے طور پر چنا تھا تو میری غلطیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے اُس جہاں میں بھی ان کے ساتھ ہی رکھے۔(ماہنامہ مصباح فروری 1989ء) ☆۔