خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 860 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 860

خطابات مریم 860 پیغامات برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمدیہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔اے خدا تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔(مشعلِ راہ جلد اول صفحه 807) پس میری بہنو! اس عہد کو ہر موقع پر تازہ کرنا اور اپنی اولاد در اولاد کی تربیت اس رنگ میں کرنا اور اس کو اس یقین پر قائم کرنا کہ تمام برکات اور ترقیات خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔ہمارا اہم ترین فریضہ ہے اللہ تعالیٰ تمہیں اس کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم حضرت مصلح موعود کے اس ارشاد کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے رکھیں اور خلافت کی حفاظت کے لئے اس کے دائیں بھی لڑیں ، بائیں بھی لڑیں ، سامنے بھی لڑیں اور پیچھے بھی لڑیں اور شیطان کا کوئی حملہ بھی ہم پر کارگر نہ ہو۔خدا کرے خلافت زندہ رہے اور خلافت کا جھنڈا بلند رکھنے کے لئے ہم ہر طرح قربانیاں کرتے جائیں۔خلافت بہت بڑی نعمت ہے اور بہت بڑی برکت ہے اس کی قدر کریں اور اپنے عمل سے اپنے کو اس کا مستحق ثابت کریں۔خلافت کے دائی قیام کے لئے دعا ئیں کریں حضرت خلیفۃ اصیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کامل فرمانبرداری کریں آپ کی تحریکات پر لبیک کہیں اپنی اولاد کے دلوں میں خلافت سے پیار اور محبت پیدا کر یں اور ان کو جانثاران خلافت بنا ئیں۔ہماری تمام تر قیات خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں خلافت کی اطاعت کے ذریعہ سب ترقیات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت کرے اور آپ کو ویساہی بنادے جیسا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی جماعت کے لوگوں کو دیکھنا چاہتے تھے۔آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ