خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 847 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 847

خطابات مریم 847 پیغامات ہمیں ان سے بچنا چاہئے۔پس قرآن پڑھیں پڑھا ئیں اور اس پر عمل کریں اور اپنے بچوں کو قرآن پڑھائیں ترجمہ سکھائیں۔عمل کی تلقین اور نگرانی کریں کیونکہ اگلی نسل کی بنیاد آج رکھی جانی ہے اور وہ بچے جن پر مکمل ذمہ داریاں پڑنی ہیں آپ کی گودوں میں پرورش پا رہے ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز متواتر جماعت کو توجہ دلا رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے ذاتی تعلق پیدا کرو نماز کے ذریعہ سے اور اپنے بچوں کو نماز کا پابند بناؤ ان میں اعلیٰ اخلاق پیدا کر و۔اسی میں جماعتی ترقی کا راز ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا کرے نہ صرف آپ سب کو بلکہ ہر احمدی عورت کو اپنی ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی توفیق دے۔خلافت سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں کہ اس سے پھر قدم ڈگمگانے کا خطرہ نہیں رہتا۔میں آپ سب سے اپنے لئے دعا کی درخواست کر کے رخصت ہوتی ہوں کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہو جائے اور میرا انجام بخیر کرے۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ / پاکستان نوٹ : یہ پیغام بذریعہ کیسٹ آپ کی آواز میں لجنہ نے سنا۔