خطابات مریم (جلد دوم) — Page 607
خطابات مریم 607 خطابات خطاب عہدیداران شهر و اضلاع پاکستان 4 نومبر 1995ء تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا کہ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کا اولین مقصد حضور ایدہ اللہ کی اطاعت میں ان کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہے۔گذشتہ سال ہماری یہ کوشش تھی کہ حضور کے ارشاد کی تعمیل میں لجنہ کی ماہوار ر پورٹس کی تعداد میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن جتنا اضافہ ہونا چاہیے اس ٹارگٹ تک ہم ابھی نہیں پہنچ سکے۔آئندہ آپ کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ اس میں نمایاں اضافہ ہو۔نئے سرے سے تجنید بنا کر بھجوائیں۔تعلیم القرآن کلاس میں آنے والی بچیاں کچھ بے قاعدگیاں کرتی رہتی ہیں۔انہیں آئندہ اچھی طرح سمجھا کر بھجوایا کریں۔تا آئندہ ٹورنا منٹ میں یہ شکایت پیدا نہ ہو۔دعوت الی اللہ کے کام کی طرف زیادہ توجہ دیں۔جن اضلاع سے کسی بیعت کی اطلاع نہیں آئی وہ فوری طور پر اس طرف توجہ کریں۔حضور کے خطبات اور درس القرآن سے با قاعدگی سے استفادہ کریں۔(از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 96-1995ء)