خطابات مریم (جلد دوم) — Page 553
خطابات مریم 553 خطابات سامنے کشتی تیار کر جو لوگ تیری بیعت کریں گے خدا تعالیٰ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہوگا۔احمدیت کی وجہ سے کافر کا لقب آپ بھی بیعت کر کے احمدی جماعت میں داخل ہوئی ہیں۔ان شرائط کو پورا کرنے کی طرف توجہ ملا غیر مسلم کا خطاب ملا دینا آپ کا فرض ہے تا اپنے عہد کو نہ پورا کرنے کے باعث فاسقون میں آپ کا شمار نہ ہو۔احمدیت کی وجہ سے کافر کا لقب ملا غیر مسلم کا خطاب ملا ، بائیکاٹ کئے گئے ، قید میں ڈالے گئے ، پھانسی پر چڑھائے گئے ، سنگسار کئے گئے کیوں ! صرف اس لئے کہ ہم احمدی ہیں اور ہم نے امام الزماں کو پہچانا ہے اور اس کے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔اتنی سختی اور تکلیفوں کے باوجود اگر ہمارا عمل قرآن کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے مطابق نہ ہو تو ہم پر بہت افسوس ہے۔یہ ساری بُرائیاں جن کا میں ذکر کر چکی ہوں ان سے معاشرے کا امن تباہ ہوتا ہے، ان سے بچنا ضروری ہے ان کے جو عوامل اور وجوہات ہیں ان کا ذکر خدا تعالیٰ نے سورۃ حجرات میں بیان فرمایا ہے۔يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَا فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْما بجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَى مَا فَعَلْتُمْ نَدِمِينَ (الحجرات: 7) کوئی فاسق تمہارے دوستوں ملنے جلنے والوں یا کسی کے متعلق کوئی بات تمہیں بتائے تو ایسا نہ ہو کہ اس کے خلاف بغیر تحقیق کے ایکشن لینے لگ جاؤ اور بعد میں شرمندگی اُٹھانی پڑے۔تحقیق کرو بسا اوقات ایک آدمی کسی رنگ میں بات کرتا ہے اور جاننے والا اسے دوسرا رنگ دے دیتا ہے بس معاشرے میں ہر ایک سے پیار محبت ، تعاون باہمی ، اتحاد کی بنا ڈالنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے۔اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ آخَوَيْكُمْ (الحجرات: 11) مومن سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کروا دو۔جب آپس میں دیکھو ایک انسان دوسرے سے جھگڑتا ہے اس کا جھگڑا ہو گیا ہے۔بہنیں ان میں صلح کروا دیا کریں۔اکثر جگہ لڑائیاں جھگڑے اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ ایسا گھر جہاں اجلاس ہو اس کی جماعت کا صدر ہو