خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 542 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 542

خطابات مریم 542 خطابات کے دلوں میں وحی کروں گا جو تیری مدد کریں گے چنانچہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس شان وشوکت سے وہ پیشگوئی سو سال میں پوری ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ نے کوئی دنیا کا کنارہ نہیں چھوڑا جہاں احمدیت اور اسلام کا پیغام نہ پہنچا ہو۔ہم نے صرف خوشی نہیں منانی بلکہ اپنے آپ کا جائزہ لینا ہے لیکن میری پیاری بہنو اور پیاری بچیو! آپ لوگوں کو یہ غور کرنا چاہئے کہ ہم نے صرف خوشی نہیں منانی بلکہ اب یہ بھی دیکھنا ہے اپنے آپ کا جائزہ لینا ہے کہ جن مقاصد کو لے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے تھے دنیا کی اصلاح کے لئے کیا وہ مقاصد ہمارے وجودوں کے ذریعے پورے ہو رہے ہیں یا نہیں۔جماعت احمدیہ کو قائم ہوئے ایک سو سال ہو گئے ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ کے قیام پر بھی چھیاسٹھ سال پورے ہو چکے ہیں۔گویا کہ دو تہائی صدی کے برابر ہے اور یہ خاصہ لمبا عرصہ ہے کہ ایک طویل سفر طے کر کے لجنہ اماءاللہ اس مقام تک پہنچی ہے لیکن اب بھی ہم میں بہت سی خامیاں ہیں بہت سی کمزوریاں ہیں جن کا جائزہ لینا اور ان کو دور کرنے کا پروگرام بنانا ہمارے جلسوں اور ہمارے اجتماعوں اور ہماری میٹنگوں کے پروگرام کا حصہ ہونا چاہئے۔جب تک ہمارے پیش نظر ہمارا مقصد حیات نہیں رہتا ، اپنی منزل مقصود کو ہم سامنے نہیں رکھتیں ، نہ اپنی تربیت کر سکتی ہیں اور نہ دوسروں کی۔اللہ تعالیٰ نے دنیا میں رسالت کا سلسلہ جاری کیا تھا تا رسولوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی توحید قائم ہو۔تمام مذاہب اسی غرض سے آئے لیکن جب ان میں کمزوریاں پیدا ہوئیں تو مذہب میں ایسی ایسی باتیں مل گئیں جن سے ان مذاہب کی اصل غرض ہی ختم ہو گئی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے افضل الرسل خاتم النبین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مکمل ہمہ گیر دائمی شریعت کے ساتھ بھیجا۔آپ نے دنیا کو زندہ خدا کا پتہ دیا اور ان کے دلوں میں اپنے رب کی وہ محبت پیدا کی جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتی۔یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے ، اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم نہیں ہوسکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں:۔میں ہمیشہ تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے ہزار ہزار درود اور سلام اس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہا معلوم