خطابات مریم (جلد دوم) — Page 502
خطابات مریم 502 خطابات اور حقیقی نیکی اور امن و صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا وہ جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشگوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو نشو و نما دے گا یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اُونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کے چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔“ (روحانی خزائن جلد 3۔ازالہ اوہام صفحہ 563،562) یہ ہے وہ حقیقی مقصد جو ہم نے حاصل کرنا ہے۔ہر احمدی عورت نے اس مقام کو سمجھ کر اپنی اصلاح کرنی ہے تا وہ دوسروں تک اپنے اعلیٰ اخلاق کی روشنی پھیلا سکے۔(ماہنامہ مصباح نومبر 1987ء)