خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 472 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 472

خطابات مریم 472 خطابات جو اس درد کی قربانیوں میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہی ہے ایک نیا سنگ میل رکھ رہی ہے کیونکہ احمدی خواتین میں سے وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں اس دور میں اللہ کی خاطر جان دینے کی سعادت نصیب ہوئی ہے ان کا نام رخسانہ تھا“۔احمدی خواتین قربانیوں میں ہرگز اپنے مردوں سے پیچھے نہیں ہیں وہ بیوگان جو پیچھے رہ گئیں ان کے متعلق یہ گمان کرنا کہ وہ قربانی کے ثواب سے محروم رہ گئیں یہ غلط خیال ہے۔مردوں کو خدا کی راہ میں جانی قربانی کے نتیجہ میں حاصل ہونے والی عظمت کے اندران بیواؤں کی عظمت بھی شامل ہوتی ہے۔اسی طرح سب مائیں جن کے بیٹے اور بہنیں جن کے ویر خدا کی راہ میں مارے گئے یہ قربانیوں میں شامل ہیں اور عورتیں ہرگز قربانیوں میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔1986 ء ختم ہونے والا ہے اور دو سال بعد اس سال کا سورج طلوع ہوگا جب جماعت احمدیہ کے قیام پر انشاء اللہ سو سال پورے ہو جائیں گے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو جشن صد سالہ کی تقریبات منانے کی ہدایات فرمائی تھیں اور اسی غرض سے 1973 ء میں ایک عالمگیر منصوبہ کا اعلان جلسہ سالانہ پر فرمایا تھا۔جس کیلئے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اڑھائی کروڑ روپے کی جماعت سے اپیل کی تھی اب چونکہ اس عالمگیر منصوبہ کی تکمیل کا وقت قریب آ رہا ہے ان کاموں کی تکمیل کے لئے جماعت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس سال کے پروگرام بنا رہی ہے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے بھی ایک کمیٹی تشکیل کی ہے جس کی سیکرٹری سعیدہ احسن ہیں اور دو اور ممبرات میں نسیم سعید صاحبہ صدر لجنہ راولپنڈی اور امتہ المجیب صاحب ملتان۔انہوں نے کئی اجلاس کر کے تجاویز مرتب کی ہیں۔امتہ المجیب نے اب معذرت کر دی ہے والدہ کی بیماری کی وجہ سے ان پروگراموں میں سے اہم ترین پروگرام تاریخ لجنہ کی 1978 ء سے آگے کی اشاعت ، تاریخ لجنہ کے انگریزی ترجمہ کی اشاعت۔جشن صد سالہ کے موقع پر ایک مجلہ اُردو میں اور ایک انگریزی میں شائع کرنا ہے۔اس سلسلہ میں بہنیں اور تعلیم یافتہ بچیاں آگے آئیں اور اپنی خدمات پیش کریں۔یہ سارا کام 1988ء کے شروع تک اگر مکمل ہو جائے تو 1989 ء کے شروع تک شائع ہوسکتا ہے ورنہ نہیں۔رپورٹ سالانہ اجتماع 1986ء)