خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 409 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 409

خطابات مریم 409 خطابات پہلے وقتوں میں آچکا ہے اور وہ آفتاب اپنے پورے کمال کے ساتھ پھر چڑھے گا جیسا کہ پہلے چڑھ چکا ہے لیکن ابھی ایسا نہیں ضرور ہے کہ آسمان اسے چڑھنے سے رو کے رہے جب تک کہ محنت اور جانفشانی سے ہمارے جگر خون نہ ہو جائیں اور ہم سارے آراموں کو اس کے ظہور کے لئے نہ کھودیں اور اعزاز اسلام کے لئے ساری ذلتیں قبول نہ کر لیں۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے“۔(روحانی خزائن جلد 3 فتح اسلام صفحہ 11،10) اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس معیار کے مطابق قربانیاں کرنے کی توفیق دے تا اس کے نتیجہ میں ہم اپنے رب کا پیار حاصل کر سکیں اور اسلام کے غلبہ کے دن بھی نزدیک سے نزدیک تر آتے چلے جائیں۔آمین اللھم آمین روزنامه الفضل 29 /اکتوبر 1983ء)