خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 400 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 400

خطابات مریم دین کے غم میں بے اختیار فرماتے ہیں :۔400 دیں کے غموں نے مارا اب دل ہے پارہ پارہ دلبر کا ہے سہارا ورنہ فنا یہی ہے خطابات ایک طرف ساری دنیا آپ کی مخالف تھی۔اقرباء اور دوستوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا تھا دوسری طرف اللہ تعالیٰ آپ کو اسلام کے غلبہ کی بشارتیں دے رہا تھا اور وعدے فرمارہا تھا کہ وہ تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت میں دنیا نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔آپ پر مقدمے کئے گئے۔آپ کے مشن کو نا کام کرنے کی ہر کوشش کی گئی لیکن ہر دن جو چڑھا اور ہر رات جو آئی اس نے گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کا وعده که كتب الله لا غلبت أنا ورُسُلي (المجادلہ : 22) جس طرح پہلے انبیاء کے ساتھ پورا ہوتا رہا ہے اسی شان کے ساتھ اب بھی پورا ہوا۔ابھی ایک صدی ختم نہیں ہوئی کہ دنیا کے کونے ا کونے میں احمدی جماعتیں پیدا ہو چکی ہیں جو ان ذمہ داریوں کو ادا کر رہی ہیں جو بحیثیت احمد یہ جماعت کے ان پر عائد ہوتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہ الفاظ یاد آتے تھے کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو ضرور ان کی جان توڑ کوششوں سے یہ تمام سلسلہ تباہ ہو جاتا کیا کوئی نظیر دے سکتا ہے کہ اس قدر کوششیں کسی جھوٹے کی نسبت کی گئیں اور پھر وہ تباہ نہ ہوا بلکہ پہلے سے ہزار چند ترقی کر گیا پس کیا یہ عظیم الشان نشان نہیں کہ کوششیں تو اس غرض سے کی گئیں کہ یہ تم جو بویا گیا ہے اندر ہی اندر نابود ہو جائے اور صفحہ ہستی پر اس کا نام ونشان نہ رہے مگر وہ تم بڑھا اور پھولا اور ایک درخت بنا اور اس کی شاخیں دور دور چلی گئیں اور اب وہ درخت اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہزار ہا پرند اس پر آرام کر رہے ہیں۔(روحانی خزائن جلد 18 نزول مسیح صفحہ 384 ) براہین احمدیہ میں بطور پیش گوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دعا سکھائی گئی رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِين -