خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 306 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 306

خطابات مریم 306 خطابات میں بازاروں میں منادی کروں کہ تمہارا یہ خدا ہے تا لوگ سُن لیں اور کس دوا سے میں علاج کروں تا سننے کیلئے لوگوں کے کان کھلیں“۔(روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوع صفحه 22) اسی طرح آپ سب کو ہر وقت یہ گھبراہٹ رہنی چاہئے کہ کس طرح کس ذریعہ کو اختیار کروں تا حضور کی بعثت اور آپ کی صداقت آپ کے دلائل کو دنیا کے سامنے پیش کر سکوں اسلام کی تاریخ ہمارے سامنے ہے۔عورتوں نے ماریں کھائیں۔شہید ہوئیں، ظلم سہے، وطن چھوڑے مگر اللہ تعالیٰ کے نام کو چھپانا پسند نہ کیا۔حضرت عمرؓ بھی تو اپنی بہن کی تبلیغ پر ایمان لائے تھے۔حضرت مصلح موعود نے 1946ء میں احمدی خواتین کو اس طرف خصوصی توجہ دلاتے ہوئے فرمایا تھا کہ:۔تم میں سے کتنی ہیں جو باقاعدہ طور پر تبلیغ کرتی ہیں؟ میرا خیال ہے کہ عورتوں کی تبلیغ سے ہزار میں سے ایک عورت بھی ایسی نہیں جو کسی احمدی عورت کی تبلیغ کی وجہ سے احمدی ہوئی ہو تمہارے ہمسایہ میں ہزاروں ہزار عورتیں رہتی ہیں مرد عورتوں کو تبلیغ نہیں کر سکتے عورتیں ہی عورتوں کو تبلیغ کر سکتی ہیں۔حضور نے مزید فرمایا تھا:۔الازهار لذوات الخمار جلد اوّل صفحہ 421) میں تم سے پوچھتا ہوں کہ کیا تم نے کبھی تبلیغ کیلئے اپنے دل میں درد محسوس کیا ہے اور کیا کبھی تم نے یہ سمجھنے کی کوشش بھی کی ہے کہ احمدیت میں داخل ہونے کی وجہ سے تم پر کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔پھر آپ نے اس خطاب میں فرمایا :۔الازھار لذوات الخمار جلد اوّل صفحہ 422) دو پس ہوشیار ہو جاؤ اور سستیوں کو ترک کرو۔جب تک عورتیں مردوں کے ساتھ ہر کام میں اُن کے دوش بدوش نہیں چلتیں اس وقت تک تبلیغ کامیاب نہیں ہوسکتی اور اس وقت تک اسلام دنیا پر غالب نہیں آ سکتا۔االازھار لذوات الخمار جلد اوّل صفحہ 240) خیر کے اور بھی کئی معنی ہیں لیکن وقت کی تنگی سب کو بیان کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔اللہ