خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 304 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 304

خطابات مریم 304 خطابات طرف بہت توجہ دیں یہ فرض مرد تو ادا کر رہے ہیں مگر عورتوں کا عملی قدم اس میدان میں سُست ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔وَلتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَا مُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ المُنكَرِ، وَأوتيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (ال عمران : 105) اے لوگو تم میں سے ایک ایسی جماعت ہو جو لوگوں کو خیر کی طرف بلائے اور معروف کا حکم دے اور منکر سے منع کرے اور یہ وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہو جائیں گے۔یعنی ایسی جماعت اپنے مقصد میں کا میاب ہوگی۔حضرت مصلح موعود اس آیت کے سلسلہ میں اپنی ایک تقریر میں عورتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرماتے ہیں۔آب بتلاؤ کون نہیں چاہتا کہ میں کامیاب ہو جاؤں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم دین کی اشاعت اور تبلیغ کرو گی تو میں تمہیں کامیاب کروں گا۔لوگ مال کی تلاش میں عمر میں گنوا دیتے ہیں لیکن بالآخر وہ بھی کام نہیں آتا۔دوست اور رشتہ داروں کے لئے جان تک قربان کر دی جاتی ہے لیکن اکثر وہ بھی کوئی مدد نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا میں کئی تکلیفیں آتی ہیں باپ، بھائی، بیٹے ، خاوند پر مصیبتیں نازل ہوتی ہیں اور اس طرح تمہیں کئی دُکھ اُٹھانے پڑتے ہیں لیکن جو اللہ تعالیٰ کیلئے ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا ہو جاتا ہے۔۔۔پس ایسی عورتوں کو دین بھی مل جاتا ہے اور دنیا بھی کیونکہ جس طرح جو بادشاہ کا دوست ہو جائے اسے کوئی دُکھ نہیں پہنچا سکتا اسی طرح جس کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو جائے اس کو بھی کوئی تکلیف نہیں دے سکتا“۔(الازھار لذوات الخمار صفحہ 13) پس ہمارا فرض ہے کہ اپنا دائرہ خدمت وسیع کریں۔احمدیت پر کئے جانے والے اعتراضات اور غلط فہمیوں کو دور کریں جیسا کہ حضرت مصلح موعود نے لجنہ اماءاللہ کے قیام کے وقت فرمایا تھا کہ :۔دشمنانِ اسلام میں عورتوں کی کوشش سے جو روح بچوں میں پیدا کی جاتی ہے