خطابات مریم (جلد دوم) — Page 269
خطابات مریم 269 خطابات کبھی نہ آئے ایک دفعہ خدا تعالیٰ نے ہم کو ہدایت کی راہ دکھا دی ہے اس پر ہم ہمیشہ قائم رہیں۔اهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (سورۃ الفاتحہ: 6) کی دعا اور ربنا لا تزغ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا (ال عمران (9) کی دعا بڑی کثرت سے ہر بہن کو پڑھنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی قربانیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اس کی راہ میں مقبول ہوں، ہم کبھی نہ بھٹکیں ، ہماری اولادیں کبھی نہ بھٹکیں ، احمدیت کی ترقی کا دن ہم دیکھیں اسلام کے غلبہ کا دن ہم اور ہماری نسلیں دیکھیں ، خدا تعالیٰ کسی کا پابند نہیں ہے اگر کوئی قوم قربانی نہ دے تو ضرور اس کو ترقی دیتا چلا جائے۔بے شک ہمیں بہت سی بشارتیں ملی ہیں لیکن اگر ہم کمزوری دکھائیں گے تو خدا تعالیٰ کسی اور قوم کو کھڑا کر دے گا ہر ملک اور ہر براعظم میں احمدی پیدا ہور ہے ہیں اپنے فرض کو پہچانیں اور دینی تعلیم کی طرف بہت توجہ دیں یہی دو بڑے کام ہیں مالی قربانیاں اور جلسے اجلاس سب ثانوی کام ہیں۔سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ ہر ماں اپنے گھر میں قرآن کا مدرسہ بنائے۔آپ نہیں سکھائیں گی تو وہ بے دینی کی باتیں کہیں نہ کہیں سے سیکھیں گے وہ غلط باتیں سیکھیں گے اور دوسروں سے متاثر ہوں گے پھر آپ کو اور مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس لئے آپ خود صحیح عقائد سکھا ئیں اور غلط باتوں کے متعلق بتائیں کہ یہ باتیں نہیں کرنی ان کے اندر اعلیٰ اخلاق پیدا کریں اور وہ بھی آپ کر سکتی ہیں جب کہ خود آپ کے اخلاق اسلام کی تعلیم کے مطابق ہوں آپ میں اخوت کا جذبہ ہو آپ میں سچائی ہو۔آپ میں ایمان ہو اور آپ اپنے عہد کی پابند ہوں۔آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ پر چلنے والی ہوں۔یہی اسلام کی نشانی ہے خدا تعالیٰ ہمیں بھی اور آپ سب کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین (ماہنامہ مصباح دسمبر 1981ء) ☆☆۔۔۔۔۔۔