خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 267 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 267

خطابات مریم 267 خطابات لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کے تیسرے سالانہ اجتماع کا خطاب (16/اگست 1981ء) آپ نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔۔۔۔۔۔۔میری عزیز بہنو اور بچیو مجھے آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔میں آج آپ کو اس بات کی نصیحت کرنا چاہتی ہوں کہ آپ نقالی سے بچیں اور اپنی زندگیوں کو خالص۔۔۔( دینی ) رنگ میں ڈھالیں۔میری بہنوں آپ بچوں کی صحیح تربیت کریں قرآن حکیم کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کریں آپ خود اپنے گھروں میں قرآن کریم کا چرچا کریں آپ اپنے ان بچوں کے لئے جو حساب میں انگریزی میں یا سائنس میں کمزور ہوتے ہیں پیسے بچا کر پڑھانے کا انتظام کرتی ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ یہ بھی نگرانی نہ کریں کہ آپ کا بیٹا قرآن کریم کا ترجمہ بھی سیکھ رہا ہے اور جب تک آپ خود قرآن کریم نہیں سیکھیں گی آپ کو معلوم نہیں ہوگا کہ اس میں کیا لکھا ہے جو غلطیاں ہوتی ہیں وہ عدم علم اور عدم واقفیت کی وجہ سے ہوتی ہیں آپ قرآن کریم کو پڑھ کر معلوم کر سکتی ہیں کہ کن باتوں پر عمل کر کے روحانی ترقی حاصل کر سکتی ہیں اور اپنے معاشرے کو بہتر بناسکتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتی ہیں۔قرآن مشکل نہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَقَدْ يَرْنَا الْقُرآن (القمر: (18) ہم نے قرآن کو آسان بنایا ہے۔اگر پانچ سال کا بچہ قرآن کریم ناظرہ پڑھ سکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ 14-15 سال کی عمر میں ترجمہ نہ سیکھ لے۔آج کل بچے بڑی بڑی مشکل چیزیں سیکھ رہے ہیں۔سائنس میں ، میڈیکل میں ، لاء میں ، انجنیئر نگ میں غرض کو نسا شعبہ ہے جس میں وہ اعلیٰ نمبر نہیں حاصل کر رہے صرف اگر غفلت ہے تو قرآن کریم سے ہے۔اس لئے کہ آپ پر قرآن کریم کا مقام نہیں کھلا ، قرآن کی عظمت نہیں واضح ہوئی آپ کے دل میں یہ درد پیدا ہونا چاہئے کہ ہم اور کچھ سکھائیں یا نہ سکھائیں قرآن کریم