خطابات مریم (جلد دوم) — Page 244
خطابات مریم 244 خطابات خوش ہیں کہ اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچ چکا ہے۔ہم خوش ہیں کہ اس سرزمین پر جہاں اسلام کا آٹھ سو سال غلبہ رہا یعنی سپین کا ملک جہاں پانچ سو سال کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دست مبارک سے مسجد کی بنیاد رکھی ہم خوش ہیں کہ یورپ کے ان ممالک میں جہاں تین خداؤں کی پرستش ہوتی تھی پانچ وقت لا اله الا اللہ کی آواز بلند ہوتی ہے جہاں ہر وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا جاتا ہے۔قطب شمالی کے قریب شہروں تک میں اسلام کا پیغام پہنچ چکا ہے اور جیسا کہ گزشتہ جمعہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا لا ریب احمدیت پر سورج غروب نہیں ہوتا الحمد لله الحمد للہ علی ذلک ہر ان چند دنوں میں جیسا کہ انصار اللہ کے اجتماع میں حضور نے فرمایا تھا کہ لَا اِلهَ إِلَّا الله وقت کہتی رہیں اس کے ساتھ چودہویں صدی ختم ہو اور اس ورد کے ساتھ پندرہویں صدی کا استقبال کریں۔ایک زندہ رہنے والی جماعت کی زندگی میں نشیب وفراز آتے ہیں۔جماعت کی تاریخ میں بھی بڑے کٹھن وقت آئے لیکن حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت کرے گا۔آپ کی مدد کرے گا۔جیسا کہ فرمایا۔لَا إِنْ نَصْرِ اللهِ قريب - يَنْصُرَكَ الله من عِنده يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاء إِنِّي مُهِينٌ مَنْ ارادَ اهانتک میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ایک ایک الہام اپنی پوری شان سے پورا ہوا اور ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے وہ وعدے اور وہ بشارتیں جو جماعت احمدیہ کے مستقبل کے لئے ہیں اسی شان سے پوری ہوں گی۔بہت ضرورت ہے اللہ تعالیٰ کی حمد کرنے کی جس کی طرف گزشتہ جمعہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی ہے۔جب اللہ تعالیٰ اپنا انعام کسی قوم کو دیتا ہے تو اس کے ساتھ اس پر ذمہ داریاں بھی وابستہ ہوتی ہیں۔ان انعامات جن کی بارش ہوتے ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔ان کا تقاضا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے راستے میں زیادہ سے زیادہ قربانیاں دیں۔ہماری جد و جہد پہلے سے بڑھ کر ہو۔ہم اپنی ذمہ داریوں کو پہلے سے بڑھ کر ادا کریں تا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش پہلے سے زیادہ ہم پر ہو۔بے شک ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے