خطابات مریم (جلد دوم) — Page 190
خطابات مریم 190 خطابات افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع لجنہ 1978ء تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے سالانہ اجتماع پر تشریف لانے والی تمام احمدی خواتین کو السلام علیکم کا تحفہ پیش کیا۔آپ نے اس بات پر خدا تعالیٰ کا شکر اور خوشی کا اظہار فرمایا کہ امسال پچھلے سالوں کی نسبت باہر سے آنے والی ممبرات کی تعداد زیادہ ہے۔دوران سال اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے اور کام زیادہ نہ ہو سکنے کی معذرت کے بعد آپ نے دورانِ سال اور آئندہ سال شائع ہونے والی کتب کا ذکر فرمایا اور ان کی خریداری کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے فرمایا کہ اس سال ہمارا بجٹ -/217656 روپے تھا لیکن خدا کے فضل سے آمد 258553/23 روپے ہوئی۔اس طرح اس سال پچھلے سال کی نسبت آمد میں 60919/20 روپے اضافہ ہوا لیکن چندہ دہندگان لجنات کی تعداد کم ہوگئی ہے جس کی طرف ضلعی عہدیداران کو توجہ دلائی اور اس تعداد کو 400 تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار فرمایا۔بچیوں اور ممبرات لجنہ کو قرآن مجید اور کتب سلسلہ عالیہ احمد یہ پڑھنے کی طرف بہت توجہ دلائی۔نئی نسل کی تربیت ، آپس میں اتفاق و محبت، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور مردوں سے زیادہ قربانیاں دینے پر زور دیا۔آخر میں آپ نے تلقین فرمائی کہ اپنے قول و عمل میں ہرگز تضاد نہ ہونے دیں۔(الفضل 20 /نومبر 1978ء)