خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 94 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 94

خطابات مریم 94 خطابات لیکن جہاں جہاں اس وقت تک جماعت قائم ہو چکی ہے وہاں لجنہ اماء اللہ ضرور قائم ہونی چاہئے۔(المصابیح صفحہ 259) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی تعمیل میں اس سال نمایاں اضافہ بجنات کی تعداد میں ہونا چاہئے تھا لیکن چونکہ حضور ایدہ اللہ کی تقریر خاصی دیر سے شائع ہوئی اس کے بعد ملک ایک خوفناک سیلاب کی زد میں آ گیا۔دیہات میں اکثر جگہ لجنہ کا کام بند ہو گیا۔بہت سی جگہوں سے بر اطلاع بھی ملی ہے کہ لجنہ کا ریکارڈ بھی ضائع ہو گیا۔اس لئے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی تعمیل میں کوئی نمایاں کام نہیں کیا جا سکا مجالس کو بیدار کرنے اور ہر ضلع کی مجالس کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ذمہ داری بھی ضلعی مجالس پر ڈالی گئی تھی۔بہت کم لجنات ہیں جنہوں نے اپنے ضلع کے قصبات اور دیہات کے دورے کئے اس سلسلہ میں لجنہ اماء اللہ گوجرانوالہ، لجنہ لاہور، لجنہ اماءاللہ بشیر آبادسندھ قابل ذکر ہیں۔اگر ایک طرف سے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی کوشش جاری رہے دوسری طرف سے ضلعی لجنات ان شہروں کے دورے کریں جہاں جماعت تو ہے مگر لجنہ نہیں تو بہت تھوڑے عرصہ میں تمام پاکستان میں جہاں جہاں جماعتیں ہیں بجنات کا قیام بھی ہوسکتا ہے۔پس آئندہ سال کے لئے یا درکھیں سب کاموں سے مقدم اس مخصوص لائحہ عمل کی تعمیل ہے جو گزشتہ سالانہ اجتماع پر ہمارے پیارے امام نے ہمارے لئے مقررفرمایا تھا جس پر ان مجبوریوں کی وجہ سے جو میں پہلے بیان کر چکی ہوں عمل نہیں کیا جا سکا۔ضلعی بجنات کی عہد یداران کو یہ بھی ہدایت دیتی ہوں کہ یہ کام معاً اجتماع کے بعد شروع کر دیا جائے۔اس سلسلہ میں لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ان سے پورا تعاون کرے گی عمو ماً جو لائحہ عمل لجنات کو دیا جاتا ہے اگلا اجتماع آنے سے قبل کام شروع کرتی ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے مرکز میں آ کر ایک نئی روح اور نیا عزم آپ میں پیدا ہوتا ہے اِس روح اور عزم کو قائم رکھئے اور واپس جا کر وہی جوش اپنی بہنوں میں پیدا کریں اور ان کے ساتھ مل کر نئے سال کے شروع سے ہی نئی منزل کی طرف رواں ہو جا ئیں۔