خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 81 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 81

خطابات مریم 81 مصباح کا مبارک آغاز احمدی مستوارت کا واحد آرگن تحریرات مدیرہ صاحبہ نے خواہش کی کہ میں رسالہ مصباح کے بارہ میں کچھ لکھوں۔جب میں مصباح جاری ہونے کا سوچنے لگی تو بعض ہستیوں کی شکلیں آنکھوں کے سامنے پھرنے لگیں جنہوں نے اس بات کی بہت کوشش کی کہ عورتوں کیلئے الگ رسالہ جاری ہو جس کے ذریعہ ان کی تربیت ہو۔ان میں صفِ اوّل میں سیدہ اُم داؤد تھیں اور پھر استانی سکینۃ النساء اہلیہ قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل ممتاز حیثیت رکھتی ہیں۔ان کے علاوہ اور بہنیں بھی وقتا فوقتا احمدی خاتون“ اور ” تادیب النساء“ میں اس سلسلہ میں لکھتی رہی ہیں۔”احمدی خاتون مستورات کے لئے ایک رسالہ عرفانی صاحب نے جاری کیا تھا جس کا نام بعد میں حضرت امام جماعت احمد یہ الثانی نے تادیب النساء “ رکھ دیا تھا کچھ عرصہ بعد وہ بھی بند ہو گیا تو الفضل کے صفحات پر احمدی خواتین کے مضمون نظر آنے لگے جس میں لجنہ اماءاللہ کے لئے ایک رسالہ کی ضرورت کے سلسلہ میں اظہار کیا جاتا رہا۔ایڈیٹر صاحب الفضل نے اعلان فرمایا کہ ایک صفحہ عورتوں کے مضامین کیلئے مخصوص کر دیا جائے گا۔ایڈیٹر صاحب کے اس اعلان کے بعد کے الفضل کے صفحات پر نظر ڈالیں تو ہر پر چہ میں کسی نہ کسی خاتون کا مضمون نظر آتا ہے جس میں کوئی نہ کوئی تجویز عورتوں کی ترقی کی ہوتی تھی۔احمدی بہنوں کو جو کچھ عرصہ سے ایک زنانہ اخبار کی ضرورت محسوس کر رہی تھیں اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کر رہی تھیں۔حضرت امام جماعت احمد یہ الثانی نے ایسے اخبار کی منظوری دے دی۔رسالہ مصباح جاری ہونے سے کچھ قبل مکرمہ استانی سکینۃ النساء صاحبہ نے مستورات سے بھر پور تعاون اور امداد کیلئے بایں الفاظ اپیل کی :۔