خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 783 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 783

783 الوداعی خطاب طالبات تعلیم القرآن کلاس 1972ء حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کا جماعت پر یہ ایک عظیم الشان احسان ہے کہ جماعت کے بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم کے لئے حضور نے ہر سال اس کلاس کے انعقاد کا انتظام فرمایا اور بچیوں کی حوصلہ افزائی اور دلداری فرماتے ہوئے آپ گرمی میں سفر کرتے ہوئے ان سے ملنے اور افتتاح کی غرض سے تشریف لاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض احیاء دین اور قیام شریعت تھا۔شریعت کا قیام قرآن مجید کے پڑھنے اور اس پر عمل کرنے سے ہی ہو سکتا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء نے تمام زندگی قرآن مجید کے نور سے دنیا کو منور کرنے میں گزاری۔اس کلاس سے آپ طالبات نے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔قرآن مجید حدیث فقہ کے مسائل سیکھنے کے علاوہ آپس میں مل کر باہمی تعاون و اتحاد نظم وضبط کی عادت پڑی ہے۔اور اس سے بڑھ کر یہ کہ آپ اس کلاس میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی تعمیل میں یہاں حاضر ہوئی ہیں اور یہی اسلامی تعلیم کا محور ہے کہ اَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِى الأمرِ مِنْكُمُ (النساء (60) اطاعت کا یہی جذ بہ آپ دوسروں میں پیدا کرنے کی کوشش کریں تا آئندہ آپ کے ذریعہ اس سے بہت زیادہ تعداد میں بچیاں یہاں آئیں۔آمین۔“ الفضل 26 اگست 1972 ء