خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 766 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 766

766 اس سکول کے قیام کی ہماری غرض یہ نہیں کہ یہاں محض دنیوی تعلیم دی جائے۔صرف دنیوی تعلیم کے لئے تو اور بھی بہت سے سکول موجود ہیں ہماری غرض اس سکول کے قیام سے یہ ہے کہ یہاں دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن کریم ، حدیث نبوی اور اسلام کے بنیادی مسائل کی تعلیم بھی دی جائے۔آپ نے گھٹیالیاں اور گردو نواح کے دیہات کی خواتین کو توجہ دلائی کہ وہ اس سکول کو چلانے اسے کامیاب بنانے کے لئے ہر طرح کا تعاون کریں اور اپنی بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں یہاں تعلیم کے لئے بھجوائیں۔حضرت سیدہ موصوفہ نے مزید فرمایا کہ ہم بجٹ کی گنجائش کے مطابق ہر سال کچھ نہ کچھ روپیہ اس سکول کے لئے بھجواتے رہیں گے لیکن اس گاؤں اور علاقہ کے لوگوں کو اس کی مالی مدد کی طرف توجہ کرنی چاہئے تا کہ سکول کامیابی سے چلتا ر ہے اور آپ کی بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہوتی رہیں۔الفضل 20 نومبر 1969ء