خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 762 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 762

762 واضح نہیں ہوتا کہ یہ چندہ مستورات کی طرف سے ہے یا نا صرات کی طرف سے۔8۔ہر لجنه دفتر لجنہ مرکزیہ کو اطلاع دے کہ یکم جنوری 1968 ء سے اب تک وہ کتنا چندہ وقف جدید کا ادا کر چکی ہے اور کہاں ادا کیا ہے۔یعنی مقامی سیکرٹری مال کو براہ راست یا دفتر جدید کو یا دفتر لجنہ اماء الله مرکز یہ کوتا اس کو چیک کیا جاسکے۔اس تحریک کی اہمیت کے متعلق خود حضرت خلیفہ المسح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :۔اگر تمام احمدی بچے جو آپ کی گودوں میں پلتے ہیں تمام احمدی بچے جن کی تربیت کی ذمہ داری آپ پر ہے۔اس طرف متوجہ ہوں۔اگر آپ ان کی ذہنی تربیت اس رنگ میں کریں۔کہ وہ کم از کم اٹھنی ماہوار خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف جدید کے کاموں کے لئے خود جماعت کو پیش کریں۔تو میں سمجھتا ہوں کہ وقف جدید کا سارا بجٹ ان بچوں کے چندوں سے پورا ہوسکتا ہے۔لیکن اس طرف پوری توجہ کی ضرورت ہے۔اور بچوں کے ذہنوں میں آپ وقف جدید کی اہمیت بٹھا نہیں سکتیں جب تک خود آپ کے ذہن میں وقف جدید کی اہمیت نہ بیٹھی ہو۔“ تقریر 22 /اکتوبر 1966ء برموقعہ سالانہ اجتماع) خدا کرے کہ آپ بھی اور آپ کی بچیاں بھی حضرت خلیفتہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خواہش اور آپ کی اطاعت کے معیار پر پوری اتریں۔مصباح فروری 1969ء