خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 749 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 749

749 تو یہی دن ہماری کامیابی کا دن ہوگا۔اسی غرض سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا کہ آپ اسلام کو زندہ مذہب ثابت کریں اور قرآن مجید کی تعلیم پر پھر سے عمل کروائیں۔14 مئی بروز اتوار صبح مسجد احمدیہ میں لجنہ اماءاللہ کا تربیتی جلسہ ہوا۔جس میں گجرات شہر کے علاوہ شیخ پور۔کالرہ کلاں۔سدو کی۔سوک کلاں۔شادیوال۔کھوکھر غربی۔معین الدین پور۔گولیگی۔فتح پور اور کھاریان کی لجنات کثیر تعداد میں حاضر ہوئیں۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے بہنوں سے خطاب فرمایا آپ نے سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد قرآن کریم کی ان آیات اِنَّ اللهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمُ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ وَمَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُم بِهِ وَذَالِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمِ (التوبة: (111) کی تلاوت فرمائی۔اور اس کا ترجمہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور مال اس لئے لئے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں لڑیں گے۔اپنے نفسوں کو قربان کرنا پڑا تو کریں گے۔اپنے مالوں اور اولا دوں کو قربان کریں گے۔اس کے بدلہ میں ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر جنت کا وعدہ فرض کر رکھا ہے۔آپ نے فرمایا کہ ہم نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آگے آپ کے خلفاء کے ذریعہ سے اپنے مولیٰ سے ایک عہد کر رکھا ہے کہ ہم ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گی۔ہم پر سب سے بڑا فرض قرآن مجید کو دنیا میں پھیلانا ہے۔اسی مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے اور اسی غرض کے لئے خدا تعالیٰ نے جماعت میں خلافت کا سلسلہ جاری فرمایا۔یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنے اموال۔نفوس۔وقت۔عزت الغرض ہر چیز کی قربانی دینی پڑے گی۔آپ نے توجہ دلائی کہ جب تک عورتیں قربانیوں میں مردوں کا ہاتھ نہیں بٹائیں گی۔اس وقت تک ترقی ممکن نہیں۔اس کے بعد آنمکر مہ نے خلافت کی برکات کو واضح طور پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اسی خلافت کی برکت کی وجہ سے ہم سب اخوت کی ایک لڑی میں پروئی گئی ہیں۔پھر خلافت کی برکت سے ہی ہماری جماعت چار دانگ عالم میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کر رہی ہے۔وہ ممالک جہاں تین خداؤں کی پرستش کی جاتی تھی۔وہاں خلافت کی